Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 661

 افادات اکابر

(شمارہ 661)

قادیانیت کے خلاف علامہ کشمیریؒ کا جہاد

حضرت رحمہ اللہ نے فرمایا:چھ ماہ کے بعد دل مطمئن ہوگیا کہ ان شاء اللہ دین باقی رہے گا اور یہ فتنہ مضمحل ہوجائے گا، میں نے اپنی زندگی میں کسی بزرگ اور عالم کو اس فتنے پر اتنا درد مند نہیں دیکھا جتنا کہ حضرت امام العصرؒ کو ،ایسا محسوس ہوتا تھا کہ دل میں ایک زخم ہوگیا ہے، جس سے ہر وقت خون ٹپکتا رہتا ہے، جب مرزا کا نام لیتے تو فرمایا کرتے تھے: لعین ابن اللعین لعینِ قادیان‘‘ اور آواز میں ایک عجیب درد کی کیفیت محسوس ہوتی۔ فرماتے تھے کہ’’لوگ کہیں گے کہ یہ گالیاں دیتا ہے فرمایا کہ ہم اپنی نسل کے سامنے اپنے اندرونی دردِ دل کا اظہار کیسے کریں؟ہم اس طرح قلبی نفرت اور غیظ و غضب کے اظہار کرنے پر مجبور ہیں ورنہ محض تردید و تنقید سے لوگ یہ سمجھیں گے کہ یہ تو علمی اختلافات ہیں جو پہلے سے چلے آتے ہیں، مرض موت میں جب تمام قوتیں جواب دے چکی تھیں اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھے، ایک دن( یہ جمعہ کا دن تھا) جامع مسجد میں ڈولی میں لائے گئے اور اپنے شاگردوں اور علماء اور اہل دیوبند کو آخری وصیت فرمائی کہ دین اسلام کی حفاظت کی خاطر اس فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لئے پوری کوشش کریں اور فرمایا’’ میرے تلامذہ کی تعداد جنہوں نے مجھ سے حدیث پڑھی ہے دوہزار ہوگی، ان سب کو میں وصیت کرتا ہوں کہ اس فتنہ کے خلاف پوری جدوجہد کریں۔‘‘ حضرت رحمہ اللہ کی یہ وصیت ’’دعوتِ حفظِ ایمان ‘‘ کے نام سے ایک پمفلٹ کی شکل میں شائع ہوگئی تھی۔

( بصائر و عبر: ص ۳۹۶ تا ۳۹۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor