Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 664

 افادات اکابر

(شمارہ 664)

دینِ اسلام کا سب سے بڑا شعار’’ عقیدہ ختمِ نبوت‘‘

’’ختم نبوت‘‘ کا عقیدہ دین اسلام کا وہ بنیادی عقیدہ ہے کہ تمام عمارت اسی عقیدہ پر قائم یعنی یہ کہ حضرت نبی کریمﷺ آخری نبی ورسول ہیں اور سلسلۂ نبوت جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا آپﷺ پر ختم ہوا ہے۔ اول انبیاء حضرت آدم علیہ السلام اور آخری نبی حضرت محمدﷺ ہیں، اب کوئی نبی یا رسول آنے والا نہیں، یہ قطعی اعلان آسمانی وحی نے قرآن کریم میں’’ سورئہ احزاب‘‘ میں کیا ہے اور واضح رہے کہ وحی آسمانی کا یہ اعلان ۵؁ ہجری میں حضرت اُمّ ا لمومنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے آسمانی نکاح کے موقع پر ہوا ہے لیکن اس آیتِ کریمہ کے نزول سے قبل بھی یہ عقیدہ اٹھارہ سال پہلے اسلام کا اساسی عقیدہ تھا، اسی طرح تمام اسلامی عقائد کو قرآنِ کریم کے نزول سے پہلے ہی حضرت رسول کریمﷺ کے ارشاد پر امت نے تسلیم کیا ہے اور ان پر ایمان لائی،بعد میں قرآن کریم میں موقع بہ موقع ان کا ذکر و اعلان ہوتا رہا تاکہ اسلامی دستور و اسلامی آئین دینِ اسلام کی مہمات سے خالی نہ ہو، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، وضو ، غسل وغیر ہ تمام اسلامی فرائض کو امت نے آنحضرتﷺ کے ارشاد پر تسلیم کیا ہے، آنحضرتﷺ کا ہر حکم امت کے لئے واجب الاطاعت اور واجب الایمان ہے۔

(بصائر و عبر :ص ۴۰۱)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor