Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 668

 افادات اکابر

(شمارہ 668)

وحیِ آسمانی اور تعلیمات ِ نبویﷺ کا مرکزی نقطہ

وحی آسمانی اور ہدایات و تعلیماتِ نبویﷺ کا مرکزی نقطہ یہ ہوتا ہے کہ انسان حق تعالیٰ کی (جو اس کائنات کا خالق و مالک ہے) معرفت تک رسائی حاصل کر سکے اور اس تخلیقی نظام کے نتائج پر غور کرے اور اس کے فوائد و منافع اور آثار و ثمرات کو سمجھے اور ان سے فائدہ اٹھا کر شکر بجالائے اور آفاتی و انفسی آیاتِ بینات میں غور و خوض کر کے خالق و مالک کی عظمت و جلال کا گرویدہ ہو جائے اور انسان اپنی قیمت بھی سمجھ لے کہ اس کائناتی نظام کا مقصد انسان کی تکمیلِ حیات اور خدمت ہے اور اس منعم حقیقی کی ان حیرت انگیز نعمتوں کا بادل و جان شکر ادا کرے ،نیز حقائق و معارف کی گہرائیوں تک پہنچ جائے کہ یہ تمام کا رخانہ جو اس ملکوتی عجائب قدرت پر مشتمل ہے’’بے مقصد تخلیق‘‘نہیں بلکہ کوئی اہم مقصد پیش نظر ہے اور دل کی گہرائیوں سے حقیقت کا اعتراف کرے کہ یہ جو انسان کی فانی حیات ہے اس کے لئے ربوبیت کا یہ حیرت افزا نظام وجود میں آیا ہے تاآنکہ وحی الہٰی کا وہ پیغام خداوندی جو حضرت ابو البشر آدم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیاء ورسل جس کی خبر دیتے ہیں کہ’’ یہ دور عبوری دور ہے اور یہ حیات فانی حیات ہے اور اس کے بعد ایک جاودانی زندگی کا دور ضرور آنے والا ہے‘‘ اس پیغام کا بادل و جان اعتراف کرے اور یہ کہ ان تمام مظاہر قدرت میں قدم قدم پر اس جاودانی زندگی کے روشن دلائل موجود ہیں تاکہ کسی طرح بھی عقل انسانی اس کا انکار نہ کر سکے اور حق تعالیٰ کی حجت پوری ہوجائے۔

(بصائر و عبر: ص ۴۲۲ تا ۴۲۳)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor