Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 669

 افادات اکابر

(شمارہ 669)

وحیِ آسمانی اور تعلیمات ِ نبویﷺ کا مرکزی نقطہ

حق تعالیٰ شانہ نے انسان کو عقل و ادراک جیسی نعمت عطاء فرمائی اور ملکوتی روح سے سرفراز فرمایا جس کے اسرار سر بستہ کی عقدہ کشائی سے بیالو جیا( علم الحیاۃ) والے بھی حیران اور عاجز ہیں خصوصاً آج کے دور میں کہ عقل کی ایجادات و اختراعات نے کیسے کیسے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دئیے ہیں تاکہ عقلی پرواز کے ان فوق العادۃ کمالات کو دیکھ کر اس کے خالق کی عظمت کا اعتراف کیا جائے۔

 بلاشبہ عقل کی جتنی پختگی ہوگی اور نسل انسانی اس سے فائدہ اُٹھائے گی ، جدید سے جدید اختراعات وجود میں آئیں گی، بجلی، ٹیلیویژن، ریڈیو، ٹیلیگراف، لا سلکی نظام ،ہوائی جہاز وغیرہ سینکڑوں عجائبات جو آج کل سامنے آرہے ہیں، تمام عقلی کمالات کے آثار و مظاہرہیں

 ’’ہرکہ بیشترراہ رفت آں راہ دید‘‘

ایک سے ایک بڑھ کر عجائبات سامنے آرہے ہیں، عقلی ادراکات و ایجادت ہی نے آلات تلسکوبیہ اور آلات میکروسبیہ کی اختراعات کے بعد اسرار و تخلیق کے کتنے راز ہائے سر بستہ کی عقدہ کشائی کی ہے، سبحان اللہ العظیم…

(بصائر وعبر:ص۴۲۳)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor