Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 476

 افادات اکابر

(شمارہ 476)

کفار ومشرکین کے مغلوب ہونے کی پیشنگوئی

وقت آگیا ہے کہ تم سب ، کیایہود، کیانصاریٰ اور کیامشرکین عنقریب خدائی لشکر کے سامنے مغلوب ہو کر ہتھیار ڈالوگے، یہ تودنیا کی ذلت ہوئی اورآخر میں جو گرم مکان تیار ہے وہ الگ رہا۔ بعض روایات میں ہے کہ’’بدر‘‘ سے فاتحانہ واپسی کے بعد حضورﷺ نے یہود کو فرمایا کہ تم حق کو قبول کرلو، ورنہ جو حال قریش کاہوا تمہارا ہوگا، کہنے لگے:

اے محمد!(ﷺ) اس دھوکہ میں نہ رہئے کہ تم نے قریش کے چند ناتجربہ کاروں پر فتح حاصل کرلی، ہم سے مقابلہ ہواتو پتہ لگ جائے گا کہ ہم (جنگ آزمودہ سپاہی اور بہادر) آدمی ہیں اس پر یہ آیتیں نازل ہوئیں، بعض کہتے ہیں کہ’’بدر‘‘ کی فتح دیکھ کر’’یہود‘‘ کچھ تصدیق کی طرف مائل ہونے لگے تھے پھر کہا کہ جلدی مت کرو،دیکھو آئندہ کیا ہوتا ہے۔ دوسرے سال’’ اُحد‘‘ کی عارضی پسپائی دیکھ کر اُن کے دل سخت ہوگئے اور حوصلے بڑھ گئے حتیٰ کہ عہد شکنی کر کے مسلمانوں سے لڑائی کا سامان کیا۔ کعب بن اشرف ساٹھ سواروں کے ساتھ مکہ معظمہ جا کر ابو سفیان وغیرہ سرداران قریش سے ملا اور کہا ہم تم ایک ہیں۔متحدہ محاذ قائم کر کے محمد کا مقابلہ کرنا چاہئے، اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔ واللہ اعلم… بہر حال تھوڑے ہی دنوں بعد خدانے دکھلادیا کہ جزیرۃ العرب میں مشرک کا نام نہ رہا۔’’قریظہ‘‘ کے بد عہد یہود تلوار کے گھاٹ اُتاردیئے گئے۔ ’’ بنی نضیر‘‘ جلاوطن ہوئے۔ نجران کے عیسائیوں نے ذلیل ہو کر سالانہ جزیہ دیناقبول کیااور تقریباً ایک ہزارسال تک دنیا کی بڑی بڑی مغرور ومتکبر قومیں مسلمانوں کی بلندی و برتری کا اعتراف کرتی رہیں۔ فالحمدللّٰہ علی ذلک(تفسیر عثمانی:ص۱۷۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor