Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 478

 افادات اکابر

(شمارہ 478)

اچھے بندوں کے اوصاف

اللہ کے راستہ میں بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھا کر بھی اس کی فرمانبرداری پرجمے رہتے اور معصیت سے رکے رہتے ہیں۔ زبان کے ،دل کے، نیت کے ،معاملہ کے سچے ہیں، پوری تسلیم وانقیاد کے ساتھ خدا کے احکام بجالاتے ہیں۔ خدا کی دی ہوئی دولت کو اس کے بتلائے ہوئے مواقع میں خرچ کرتے ہیں اور پچھلی رات میں اُٹھ کر (جو طمانیت و اجابت کا وقت ہوتا ہے لیکن اٹھنا اس وقت سہل نہیں ہوتا، اپنے رب سے گناہ اور تقصیرات معاف کراتے ہیں’’ کانواقلیلا من اللیل مایہجعون وبالاسحار ھم یستغفرون(ذاریات ) یعنی اکثررات عبادت میں گذارتے اور سحر کے وقت استغفار کرتے کہ خداوندا! عبادت میں جو تقصیر رہ گئی اپنے فضل سے معاف فرمانا۔ (تفسیر عثمانی ص ۱۷۸)

توحید کی گواہی

علم والے ہرزمانہ میں توحید کی شہادت دیتے رہے ہیں اور آج تو عام طور پر توحید کے خلاف ایک لفظ کہنا جہل محض کا مرادف سمجھا جاتا ہے مشرکین بھی دل میں مانتے ہیں کہ علمی اصول کبھی مشرکانہ عقائد کی تائید نہیں کرسکتے۔ انصاف کرنے کے لئے دوباتیں ضروری ہیں۔ زبردست ہو کہ اس کے فیصلہ سے کوئی سرتابی نہ کر سکے اور حکیم ہو کہ حکمت و دانائی سے پوری طرح جانچ تول کرٹھیک ٹھیک فیصلہ کرے کوئی حکم بے موقع نہ دے۔ چونکہ حق تعالیٰ عزیز وحکیم ہے لہٰذا اس کے منصف علی الاطلاق ہونے میں کیا شبہ ہوسکتا ہے غالباً اس لفظ’’قائمابالقسط‘‘ میں عیسائیوں کے مسئلہ کفارہ کا بھی رد ہوگیا۔ بھلا یہ کہاں کا انصاف ہوگا کہ ساری دنیا کے جرائم ایک شخص پر لاددیئے جائیںاور وہ تنہا سزا پاکر سب مجرموں کو ہمیشہ کے لئے بری اور پاک کر دے ۔ خدائے عادل و حکیم کی بارگاہ ایسی گستاخیوں سے کہیں بالاو برتر ہے۔(تفسیر عثمانی ص۱۷۹)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor