Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 479

 افادات اکابر

(شمارہ 479)

حضرات! اس جہانِ رنگ وبو میں انسان کا سب سے بڑا مقصد خدا کا قرب ورضا حاصل کرنا ہے مگر قرب خدا کا جو مدار ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتا۔ خدا کا قرب ایمان کامل سے ملتا ہے اور ایمان دل میں ہوتا ہے، کسی کو نظر نہیں آتا۔

 ایمان وہ قندیل ہے جس کی روشنی میں انسان جادئہ مستقیم پر چل کر منزل مقصود تک جاپہنچتا ہے۔ ایمانی قندیل کی حفاظت اعمال سے ہوتی ہے اور گناہوں سے اس کے بجھنے کا زبردست خطرہ ہوتا ہے۔ جیساکہ چراغ کی روشنی کی بقاء کے لئے وقتاً فوقتاً تیل کی ضرورت ہوتی ہے اور اس پر پانی ڈالنے سے وہ بجھ جاتا ہے۔ اسی طرح ہمیں پتہ چلتا ہے کہ نیک عمل اس قندیل ِ ایمانی کی روشنی تیز کرنے میں ممد ہے اور گناہ اس کی روشنی کم کرتا ہے……الغرض ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ کا حکم ہے کہ نیک اعمال کے ذریعے ایمان کی حفاظت کروتاکہ اس کا شجر بار آورہو اورگناہوں کی ظلمتوں سے اسے بچائو اور دوسری طرف ہمیں نہ ایمان کی حالت نظر آتی ہے اور نہ نیکی وبدی کی تاثیر کا پتہ چلتا ہے۔پس ان دونوں باتوں کو ملانے اور ان پر غور کرنے سے منطقی طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمان کسی نیک عمل کو حتی المقدورنہ چھوڑے اور نہ اسے حقیر سمجھے، کیاپتہ اسی میں رضا ئے خدا پوشیدہ ہو۔ مگر افسوس کہ آج کل کے مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے سچے طالب بہت کم ہیں۔

(چھوٹے گناہوں اور نیکیوں کے اثرات:ص۲تا۴)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor