Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 480

 افادات اکابر

(شمارہ 480)

عمدہ لباس معزز ہونے کی علامت نہیں

 کسی کو اچھے لباس میں دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا درست نہیں کہ یہ بڑا آدمی ہے اور کسی کو خراب لباس کی وجہ سے حقیر وذلیل سمجھنا بھی بیوقوفی ہے۔

بخاری شریف کی حدیث ہے کہ ایک مرتبہ ایک بہت بڑا دولتمند آدمی نہایت عمدہ لباس پہنے ہوئے صحابہ کرامؓ کی مجلس پر گزرا۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس شخص کے بارے میں تمہارا کیاخیال ہے؟

صحابہ کرامؓ نے عرض کیا:  ’’یہ آدمی(نہایت معزز ہے اور) اس بات کے لائق ہے کہ اگر کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجے تو اس کانکاح کردیاجائے اور اگر سفارش کرے تو قبول کی جائے اور اگر بات کرے تو اس کی بات سنی جائے۔‘‘

پھر اس مجلس پر ایک فقیر ومسکین اور بزرگ آدمی کاگزر ہوا۔ نبی اکرمﷺ نے پھر اس شخص کے بارے میں صحابہ کرامؓ سے پوچھا۔

صحابہؓ نے عرض کیا: ’’یہ آدمی لائق ہے اس بات کے کہ نہ اس کا پیغام نکاح قبول کیاجائے، نہ اس کی سفارش قبول کی جائے اور نہ ہی اس کی بات سنی جائے۔‘‘

آنحضرتﷺ نے فرمایا:

’’یہ آدمی پہلے آدمی جیسے لاکھوں انسانوں سے بہتر ہے۔‘‘(استعظام الصغائر:ص۲۱)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor