Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 483

 افادات اکابر

(شمارہ 483)

اقدامی جہاد

یہاں پر ایک ضمنی بات کی طرف متوجہ کردینا مناسب ہے۔ پہلے معلوم ہوچکا کہ دین انسانیت کی فلاحِ کامل کے لئے ہے اور ایسی رحمتِ خداوندی ہے جو انسان کی سب سے اہم بنیادی ضرورت ہے ۔ اللہ پاک نے ایسی چیزوں کو تمام مخلوقات خصوصاً تمام انسانوں کے لئے عام فرما رکھا ہے، جیسے زمین،آسمان،چاند، سورج کی روشنی و حرارت و ہوا، پانی وغیرہ کسی قوم یا فرد کی ان اشیاء میں اجارہ داری نہیں، ساری انسانیت کو اس سے استفادے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا دین بھی پوری انسانیت کا حق ہے، خالق کائنات سب انسانوں تک اسے پہنچانا چاہتے ہیں۔ جب دین کی دعوت چلتی ہے تو جو علاقے اور ملک اس دعوت کو قبول کرلیتے ہیں انہیں اس سے استفادے کے بھرپور مواقع مہیا کیے جاتے ہیں اور ان کے جان ومال سے تعرض نہیں کیاجاتا اور اگر اہل علاقہ اس دعوت کو قبول نہیں کرتے تو انہیں اسلامی حکومت کا انقیاد و طاعت قبول کرنے کی دعوت دی جاتی ہے  تاکہ وہ محاسن اسلام کا مشاہدہ کر کے اس دولت کو حاصل کر سکیں اور ان کی حکومت اشاعت دین کے لئے رکاوٹ نہ بن سکے۔ اطاعت اختیار کرنے کی صورت میں اسلامی حکومت ان کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کرلیتی ہے اور دین کی دعوت آگے بڑھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے۔ اور اگر کوئی حکومت ان دونوں باتوں کو قبول نہیں کرتی اور دینی دعوت کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے تو اس مجبوری کی حالت میں اسلام طاقت استعمال کرنے کو واجب قراردیتا ہے تاکہ دین ایک علاقہ میں محصور ہو کر نہ رہ جائے۔جس کے نتیجے میں دوسرے ممالک ہدایتِ خداوندی کے نور اور اس کی رحمت کاملہ سے محروم رہ جائیں ۔(عصر حاضر کیلئے مشعل راہ  ازحضرت مولانا مفتی عبد الستارصاحبؒ:ص۳۵)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor