Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 484

 افادات اکابر

(شمارہ 484)

جامعیَّت

رحمۃ للعالمینﷺ کائنات کے دولہا اور دائرہ ہدایت کے مرکزی نقطہ ہیں۔ آپﷺکی شخصیت مقدسہ ہر اعتبار سے جامعیت کی شان رکھتی ہے۔ عبدیت و عبودیت، توحید و توکل ، اخلاق و اعمال ، فقرو غنا، معیشت و معاشرت، خود داری و تواضع، انتظام و سیاست، سلطنت و بادشاہت، قیادت و سعادت، عدالت و شجاعت، آزادی و مساوات، علم و کرم، جودو سخاوغیرہ تمام اوصاف حمیدہ درجہ کمال میں آپﷺ کے اندر موجود ہیں ۔بالکل سچ ہے     ؎  

 آنچہ خوباں ہمہ دارندتو تنہا داری

فیارب صل وسلم دائماابدا علی حبیبک خیر الخلق کلہم   آپﷺ کی شان میں بہت لکھنے والا بھی قلم شکستہ یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہے    ؎

 گل حسن تو بسیاردامان نگہ تنگ                  کلچیں حسن توزتنگیٔ داماں گلہ دارد

 رحمت دوعالمﷺ کی سیرت طیبہ کے کس کس پہلو کو بیان کیا جائے جو ایک غیر متناہی سلسلہ ذہب ہے اور ہر پہلواس کا مصداق ہے    ؎

 کرشمہ دامن دل مے کشدکہ جااینجااست

 لیکن مالایترک کلہ لایترک کلہ(جس چیز کو پورا حاصل نہیں کیا جاسکتا اس کو پورا چھوڑا بھی نہیں جاسکتا) کے اصول کے تحت سیر ت طیبہ کے چندعنوانات کے تحت کچھ بیان کیا جائے گا۔(عصر حاضر کیلئے مشعل راہ ازحضرت مولانامفتی عبدالستارصاحبؒ:ص۳۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor