Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 485

 افادات اکابر

(شمارہ 485)

عبدیّتِ کاملہ

آپﷺ کا امتیازی وصف’’ عبدیت کاملہ‘‘ ہے، جس تک نہ کسی ولی کی رسائی ممکن نہ کسی نبی کی۔ اس وصف عبدیت کو آپ کے کلمۂ شہادت کا جزو بنادیا گیااوربڑے بڑے انعامات کے تذکرہ میں اسی وصف سے آنحضرتﷺ کا ذکر فرمایا گیا ہے ،گویا کہ یہ انعامات اسی عبدیت کا ملہ پر مرتب ہیں۔ قرآن کریمﷺ کی نعمت کے بارے میں ارشاد فرمایا:

تبارک الذی نزل الفرقان علی عبدہ لیکون للعالمین نذیرا

 اسراء و معراج کے عظیم الشان عجیب ترین معجزہ وانعام کے بیان میں بھی اسی وصف عبدیت کا ذکر فرمایا گیا۔ سبحان الذی اسری بعبدہ(الآیہ) اسی عبدیت کاملہ کے سبب عالم آخرت میں اولین و آخرین اور تمام مخلوق پر فضیلت سیادت کاملہ کا تاج آپ کو پہنایا گیا۔ میدان محشر میں تمام لوگ اپنے اپنے حضرات انبیاء علیہم السلام کی قیادت میں ہوں گے جبکہ تمام انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی امتوں سمیت حضورپاکﷺ کے جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔

 فیار ب صل وسلم دائماابدا… علیٰ حبیبک خیرالخلق کلھم

(عصر حاضر کیلئے مشعل راہ از حضرت مولانا مفتی عبد الستار صاحبؒ:ص۳۸)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor