Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 592

 افادات اکابر

(شمارہ 592)

نبی ہر نقص و کوتاہی سے بالاتر ہوتا ہے

 جب نبوت ورسالت کے بارے میں یہ صحیح تصور قائم ہوگیاکہ وہ ایک عطیہ ربانی ہے، کسب ومحنت اورمجاہدہ و ریاضت سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ حق تعالیٰ اپنے علم محیط، قدرت کاملہ اور حکمتِ بالغہ سے پاک اور معصوم و مقدس ہستی کو پیدا فرما کر اس کو وحی آسمانی سے سرفراز فرماتا اور مخلوق کی ہدایت و ارشاد کے منصب پر اسے کھڑا کرتا ہے، تو اس سے عقلی طور پر خود بخود یہ بات واضح ہوگئی کی نبی ورسول کی شخصیت ہر نقص سے، ہر کوتاہی سے اور ہر انسانی کمزوری سے بالاتر ہوتی ہے، کیونکہ اگر خود اس کی شخصیت انسانی کمزور یوں میں ملوث ہوتو وہ ہدایت و اصلاح کی خدمت کیسے انجام دے سکے گا   ؎

’’ آنکہ خود گم است کرارہبری کند‘‘

چنانچہ سنت اللہ یہی ہے کہ نبی کا حسب ونسب، اخلاق وکردار، صورت وسیرت، خلوت وجلوت اور ظاہر وباطن ایساپاک اور مقدس و مطہر ہوتا ہے جس سے ہر شخص کا دل ودماغ مطمئن ہو اور کسی کو انگشت نمائی کا بال برابر بھی موقعہ نہ مل سکے۔

(بصائر وعبر:ص۱۶۱)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor