Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 593

 افادات اکابر

(شمارہ 593)

نبی کریمﷺ کے خصائص و اوصاف

قرآن کریم میں انبیاء کرام اور رسولانِ عظام علیہم الف الف صلاۃ و سلام کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے اور ان کے جن جن خصائص و کمالات اور اخلاق و اوصاف کی نشاندہی فرمائی ہے یہ جگہ ان کی تفصیل کے لئے کافی نہیں…(اورخاتم النبیینﷺکی صفات و خصائص بارے قرآن کریم میںجو فرمایا گیا) اس کا حاصل یہ ہے کہ حق تعالیٰ نے حضرت خاتم الانبیاء محمدرسول اللہﷺ کو دعوت الی اللہ کا آفتاب عالم تاب بنایا ہے تاکہ امت ان پر ایمان لائے ان کی توقیر کرے اور ان کی امداد کرے، بلاشبہ آپﷺ سراسر صراط مستقیم پر ہیں تاریخ عالم اس کی شہادت دیتی ہے کہ آپﷺ خلقِ عظیم سے آراستہ ہیں جو ان پر ایمان لائیں اور ان کی توقیر و نصرت کریں اور جو آسمانی وحی کا نورِ الہٰی ان کے ساتھ ہے اس کا بھی اتباع کریں آخرت کی فلاح انہی کے لئے ہے ان کی اتباع سے حق تعالیٰ کی محبوبیت کی سعادت عظمیٰ ملتی ہے۔

 انہی کی اطاعت سے ہدایت ملتی ہے جو لوگ اللہ تعالیٰ کے اور آخرت کے امیدوار ہیں وہ انہی کو اپنا مقتدا و پیشوابنائیں گے جو لوگ اپنے نزاعات و مخاصمات میں بھی ان کے فیصلوں کو دل و جان سے تسلیم نہ کریں خدا کی قسم کبھی مومن نہیں ہو سکتے۔

(بصائر وعبر :ص۱۶۴)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor