Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 596

 افادات اکابر

(شمارہ 596)

بشری کمزوری دوراستوں سے ہوتی ہے:

۱)نفس…۲)شیطان

جب نبی ورسول نفس کی غیر مستحسن اور ناپسندیدہ خواہشات سے مبرا ہے اور پاک ہے تو اس کے عواطف اور رحجانات ناپسندیدہ نہیں ہو سکتے، ان کا نفس نفس مطمنۂ ہے، نفس ملکی ہے ،نفس کی صفاتِ رذیلہ سے یکسر بالاتر ہے ،ادنیٰ سے ادنیٰ رزیلۂ نفسانی کا وہاںگذر نہیں اور نفس کے جتنے صفاتِ کمال ہیں، تقویٰ وطہارت، شکر و صبر، عفت ورافت، رحمت وجود اور سخاوکرم وغیرہ وغیرہ تمام کے تمام وہاں موجود ہوتے ہیں اور شیطان لعین کے وساوس سے یکسر حفاظت ہوتی ہے، شیطان نبی ورسول کو کبھی بھی غلط کام پر آمادہ ہی نہیں کر سکتا،نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ میراشیطان مجھے خیر ہی کا حکم دیتا ہے ،بہرحال جب دونوں راستوں سے حفاظت ہوگئی تو بشری کمزوری خود بخود ختم ہوجاتی ہے، صحیح مسلم میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی روایت میں تو یہ آیاہے کہ’’ کان خلقہ القرآن‘‘ آپﷺ کے اخلاق کریمہ قرآن کریم کا مرقع ہیں۔ گویا آپﷺ کی حیات مقدسہ زندہ قرآن ہے۔ آپ ﷺکا وجود مقدس زندہ قرآن ہے اور یہی تمام عالم کا فیصلہ ہے ،لیکن مودودی صاحب فرماتے ہیں کہ بشری کمزوریوں سے آپﷺ بالاتر نہیں…نعوذ باللہ من ذلک

            (بصائر وعبر:ص۱۶۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor