Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 611

 افادات اکابر

(شمارہ 611)

اصحابِ صفہ

تاریخ اسلام کے سنہرے باب کے چند تعلیمی اوراق ہیں جن کا سرورق اصحابِ صفہ سے شروع ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ باب:

’’ویعلمہم الکتاب والحکمۃ ‘‘’’وانما بعثت معلما‘‘

اور وہ (نبی) ان کو کتاب(قرآن) اور حکمت (سنت) کی تعلیم دیتے ہیں اور اس کے سوا نہیں کہ مجھے تو بھیجا گیا ہے( دین) سکھلانے کے لئے۔

کی عملی تفسیر ہے، مدینہ طیبہ میں مسجد نبوی علی صاحبہ الصلوٰۃ والسلام کے شمالی مشرقی جانب ایک سائبان کے سایہ میں چند نفوسِ قدسیہ تعلیم و تربیت پارہے تھے۔ ان نفوس قدسیہ نے اپنی زندگی حصول علم ہی کے لئے وقف کردی تھی ان میں چند نفوس ایسے بھی تھے کہ کبھی کبھی دن کے کسی حصہ میں جنگل سے لکڑی لا کر فروخت کرتے اور گذر بسر کیا کرتے تھے، ان کے احوال و تعداد میں قدماء محدثین نے مستقل کتابیں لکھی ہیں جن میں امامِ حدیث ابو نعیم اصبہانیؒ اور امام حدیث ابو عبداللہ حاکمؒ اور ابن الاعرابیؒ اور سلمیٰ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ،ان کی تعداد مختلف اوقات میں کل ملا کر چارسو تک پہنچتی ہے۔

( بصائر وعبر:ص ۲۰۴)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor