Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 614

 افادات اکابر

(شمارہ 614)

نقاق کی تین صورتیں

اسلام کی اصطلاح میں الحاد اورزندیقیت کا بھی یہی مفہوم ہے، چنانچہ فقہاء کرام نے زندیق اسی کو بتایا ہے جو زبان سے اسلام کا دعویٰ کرے اور دل میں کفر چھپائے، گویا قول و عمل کے تضاد کا نام نفاق ہے اور اس کی تین صورتیں ہیں:

اول یہ کہ قلبی اعتقاد تو صحیح ہو، مگر عمل دعویٰ کے خلاف ہو، یہ نفاق فی العمل۔ دوم یہ کہ دل سے خدا اور رسول کی بات پر سرے سے اعتقادہی نہ ہو بلکہ صرف ظاہرداری کے لئے ایمان و اسلام کے زبانی دعوے کئے جائیں ، یہ نفاق اعتقادی کہلاتا ہے جو کفرِ خالص ہے اور اس کے لئے دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ کی وعید ہے۔ سوم یہ کہ ایک شخص دل میں عقیدئہ کفر رکھتا ہے مگر ظاہری طور پر اسلام کا انکار نہ کرے بلکہ بظاہر اسلام کا اقرار کرے اور قرآن و حدیث کی نصوص میں تاویل و تحریف کر کے انہیں اپنے عقائد باطلہ پرچسپاں کرے، یہ زندقہ اور الحاد کہلاتا ہے جو نفاق فی التعبیر سے پیدا ہو اور نفاق کا یہ درجہ سب سے اشد ہے، چنانچہ منافق کی تو بہ بالاتفاق مقبول ہے لیکن زندیق کی توبہ بعض علماء کے نزدیک لائق التفات نہیں۔

(بصائر وعبر:ص۲۲۷)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor