Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 615

 افادات اکابر

(شمارہ 615)

نقاق کی تین صورتیں

آج مسلمانوں کا بظاہر عام جرم یہی ہے کہ زبان سے اسلام کا دعویٰ ہے لیکن عمل وہ ہیں جن سے کافربھی شرمائے اور افراد و اشخاص ہوں یا حکومتیں، راعی ہوں یا رعایا سب آج اس عظیم معصیت میں مبتلا ہیں، نفاقِ عملی میں تو قریباً سبھی مبتلا ہیں کہ زبان سے دعوے کچھ کئے جاتے ہیں اور عمل کچھ اور ہوتا ہے لیکن بہت سے لوگ تو واقعتاً نفاقِ اعتقادی کے مریض ہیں، یعنی وہ مسلمان صرف اس لئے کہلاتے ہیں کہ ان کو مسلمانوں سے واسطہ ہے ورنہ اس کے دل میں اسلام نہیں، نہ رسول اللہﷺ کے دین کی عظمت ہے، نہ رسول اللہﷺ کے فرمودات کا اعتقاد ہے اور بہت سے لوگ اسلام کی پیمائش نفس و شکم کے پیمانے سے کرتے ہیں گویا انسان کو دین اسلام کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے پیدا نہیں کیا گیا بلکہ خود اسلام کو انسانی خواہشات کے پیچھے چلنے کے لئے نازل کیا گیا ہے وہ مسلمانوں پر یہ فرض عائد نہیں کرتے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے ڈھانچے میں ڈھالیں بلکہ وہ اسلام پر یہ فرض عائد کرتے ہیں کہ وہ انسانی خواہشات کے سانچے میں ٖڈھلتا رہے یہ موجودہ دور میں زندقہ کی ترقی یافتہ شکل ہے، خلاصہ یہ ہے کہ آج عمومی طور پر مسلمان نفاقِ عملی یا اعتقادی میں مبتلا ہے، آج ہمیں جو ذلت و نکبت نصیب ہو رہی ہے، درحقیقت اس منافقانہ طرززندگی کی سزا ہے۔

( بصائر و عبر: ص۲۲۸)

 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor