Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 618

 افادات اکابر

(شمارہ 618)

مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کے اسباب

کون نہیں جانتا کہ’’وطن‘‘ اپنی ذات میں کوئی مقدس چیز نہیں، اس کی عزت و حرمت محض اس وجہ سے ہے کہ وہ اسلام کی شان وشوکت اور اس کی سربلندی کا ذریعہ ہے اور ’’قومی اسٹیٹ‘‘ میں سوائے اس کے تقدیس کا کوئی پہلو نہیں کہ وہ اسلامی قوت کا مرکز اور مسلمانوں کی عزت و شوکت کا مظہر ہے، آج جو مشرق و مغرب میں اسلام دشمن طاقتیں عرب و عجم کے مسلمانوں کے خلاف متحد ہو کر انہیں خود ان کے اپنے علاقوں میں طرح طرح سے ذلیل و خوار اور پریشان کر رہی ہیں اس کا واحد سبب یہ ہے کہ ہم نے فریضہ جہاد سے غفلت برتی اور مرتبۂ شہادت حاصل کرنے کا ولولہ جاتارہا، جہاد سے غفلت کی وجہ یہ نہیں کہ ہمارے پاس مال ودولت اور مادی وسائل کا فقدان ہے یا یہ کہ مسلمانوں کی مردم شماری کم ہے، اللہ رب العزت نے اسلامی عربی ممالک کوثروت اور مال کی فراوانی کے وہ اسباب عنایت فرمائے ہیں جو کبھی تصور میں بھی نہیں آسکتے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ ان وسائل میں یہ اسلام دشمن طاقتیں بھی عالمِ اسلام اور ممالکِ عربیہ کی دستِ نگر اور محتاج ہیں، الغرض آج مسلمانوں کی ذلت کا سبب وسائل کی کمی نہیں بلکہ اس کا اصل باعث ہمارا باہمی شقاق ونفاق ہے، ہم نے اجتماعی ضروریات پر شخصی اغراض کو مقدم رکھا ، انفرادی مصالح کو قومی مصالح پر ترجیح دی، راحت و آسائش کے عادی ہوگئے ، روح جہاد کو کچل ڈالا اور آخرت اور جنت کے عوض جان و مال کی قربانی کا جذبہ سرد پڑگیا۔ یہ ہیں وہ اسباب جن کی بدولت مسلمان قوم اوج ثریا سے ذلت و حقارت کی عمیق وادیوں میں جاگری۔

(بصائر وعبر:ص۲۴۶،۲۴۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor