Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 620

 افادات اکابر

(شمارہ 620)

علم کی اقسام اور ان کے حصول کا راستہ

دوسرا وہ علم ہے جس کا ذریعہ عقل وادراک کا وہ جو ہر لطیف ہے جو خالقِ کائنات نے ہر انسان کی فطرت میں علیٰ فرق المراتب( درجہ بدرجہ) ودیعت فرمایا ہے جس کا ظہور ہر بچہ میں ہوش سنبھالنے سے پہلے ہی شروع ہوجاتا ہے اور سن وسال نیز محسوسات و مشاہدات اور تجربات کے اضافہ کے ساتھ ساتھ بڑھتا اور ترقی کرتا رہتا ہے۔

بحیثیت مجموعی ہر دور میں عقل انسانی میں جتنی پختگی پیدا ہوتی گئی یہ’’فکری و نظری علم‘‘ بڑھتا اور ترقی و تنوع اختیار کرتارہا اور جوں جوں نسلِ انسانی کو نت نئی حاجات و ضروریات پیش آتی رہیں ان کو پورا کرنے کی تگ و دو میں اس علم کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا رہا۔

 لیکن اس علمِ انسانی کے مبادی، محسوسات و مشاہدات وتجربات سے انتفاع میں بھی عقلِ انسانی کی ابتدائی رہنمائی وحی والہام الہٰی کے ذریعہ ہی ہوئی ہے اور تمامتر صنعتوں اور حرفوں کے اصول و مبادی کے معلم اول بھی انبیاء کرام علیہم السلام ہی ہوئے ہیں۔

(بصائر وعبر:ص۲۴۹،۲۵۰)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor