Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 623

 افادات اکابر

(شمارہ 623)

نسل انسانی پر ایک خاص انعام

مستدرک حاکم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی ذریت میں نسلاً بعد نسل جو صنعتیں اور حِرفتیں قیامت تک وجودمیں آنے والی تھیں، جن کی تعداد اس روایت کے بموجب ایک ہزار ہے، وہ سب اللہ جل شانہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو سکھائی ہیں، آیت کریمہ: وعلم آدم الاسماء کلھا سے اس روایت کی تائید ہوتی ہے۔ فلسفۂ توالد وتناسل کی روسے بھی آدم یعنی ابوالبشر کی خلقت اور فطرت میں ان تمام کمالات وفنون کے اِجمالی نقوش موجود ہونے ضروری ہیں جو ان کی ذریت میں بطور توارث نسل انسانی کے مختلف اَدوار میں وجود میں آنے والے ہیں۔(بصائروعبرص ۲۵۱)

اس جہانِ حدوث وفناء یعنی دنیا کے بقاء واِرتقاء کے لیے یہ علوم عقلیہ صنعائیہ اور ضروریاتِ زندگی کی کفیل صنعتیں بے حد ضروری ہیں اور ہر دور میں حق تعالیٰ شانہ عقل وادراکِ انسانی کی تحقیقات وتجربات کے ذریعے اپنی گوناگوں عنصری، معدنی، نباتاتی اور حیوانی مخلوق میں چھپی ہوئی بے شمار صلاحتیں،منفعتیں اور مضرتیں ظاہر کرتے ہیں اور منظر عام پر لاتے رہتے ہیں۔

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor