Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 625

 افادات اکابر

(شمارہ 625)

قدرت

اس طرح ایک طرف اس کارخانۂ قدرت کی لامحدود وسعت، ہمہ گیری اوراحاطہ کا اور دوسری طرف روزافزوں دولت وثروت اور نوبنو لوازم معیشت کا ظہور ہوتا ہے اور حق جلّ وعلیٰ کے کمال علم وقدرت اور محیرالعقول کا ئناتی نظام کی حکمتیں اور اسرار ظاہر ہوتے رہتے ہیں تاکہ یہ حضرتِ انسان ان آیات بینات… روشن دلائل کو دیکھ کر زبان حال اور زبان قال دونوں طریق پراعتراف کرتے رہیں:۔

’’ربنا ماخلقت ھذا باطلا‘‘ اے پروردگار!بے شک تو نے اس کارخانۂ قدرت کو (یونہی) بیکاروبے فائدہ نہیں پیدا کیا ہے۔

ظاہر ہے کہ دنیا کی یہ گوناگوں ارضی وسماوی موجودات اور ان کے حقائق وعجائبات اور اسرار وحکم کے دریافت واکتشافات کا کفیل عقل وادراکِ انسانی ہی کو بنایا گیا ہے اسی میں وہ شب وروز مصروف ومنہمک ہے اور قیامت تک رہے گی ،اسی لیے کسی رند مشرب کا مقولہ ہے کہ ’’خدا اور انسان اپنی تخلیق پیہم سے زندہ ہیں‘‘ بات ایک حد تک صحیح ہے لیکن انداز بیان عظمت وجلال خداوندی کے منافی اور تعبیر گستاخانہ ہے۔

 (بصائر وعبر:ص۲۵۲)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor