Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 628

 افادات اکابر

(شمارہ 628)

قانون الٰہی اور مذہب سماوی کی ضرورت؟

ذراسوچئے! مذہب اگر انسان پر روز افزوں ترقی کے دروازے بند کرے تو اس کے معنی تویہ ہوئے کہ لامحدود قدرتِ خداوندی کے نوبنو کرشموں ور عجائبات ِ اسرار الہٰی کے اس’’مظہر‘‘ یعنی کارخانۂ قدرت کی تخلیق عبث ہے اور یہ گردش لیل و نہار اور وقت کی رفتار بے معنی اور انسانی فطرت میں ایجاد و اختراع کا جو ہرودیعت فرمانا عبث ہے، حالانکہ خالقِ کائنات کا ازلی ابدی کلام ’’قرآن عظیم‘‘ اسی آسمان وزمین کی متنوع اور گوناگوںمخلوق اور اسی روزوشب کی گردش یعنی وقت کی رفتار کو اربابِ بصیرت کے لئے خالق کائنات کی آیات( عجائبات اور کرشموں) کا مظہر قرار دے رہا ہے۔ ارشاد ہے:

’’بے شک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات دن کی گردش میں اربابِ عقل و خرد کے لئے بے شمار (قدرت کی ) نشانیاں ( رکھی ہوئی) ہیں۔‘‘

 اور انہی آیات کو دیکھ کر تو وہ بے ساختہ کہتے ہیں:

’’اے ہمارے رب!بیشک اس ( آسمان و زمین) کو تو نے بیکار اور بے مقصد نہیں پیدا کیا تو تو( بیکار و عبث کا م کرنے سے) پاک و مبرا ہے، پس تو ہم کو جہنم کے عذاب سے بچا( اور اس جہل و کج فہمی اور جحود وعناد سے محفوظ رکھ)‘‘

(بصائر وعبر:ص ۲۵۵،۲۵۶)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor