Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 633

 افادات اکابر

(شمارہ 633)

دینی مدارس اور ان کا فائدہ

یہ علوم آخرت کی درسگاہیں اور ان سے پیدا ہونے والے حاملینِ علوم انبیاء علمائے حق، حکومت کے عدمِ تعاون یا عوام کی سرد مہری کی وجہ سے مذکورہ بالا قابلِ رشک اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں اگر کامیاب نہ بھی ہو ں تب بھی ان کے دم قدم کااتنافائدہ ضرور ہوگا کہ معاشرہ کے فسق و فجور میں گرفتار افراد قانونِ الہٰی اور احکامِ شرعیہ کی خلاف ورزی ، سود خوری، شراب نوشی حتی کہ زنا کاری اور فحاشی کے باوجود خود کو گنہگار عند اللہ مجرم ضرورسمجھتے رہیں گے اور کسی نہ کسی وقت خدا کے سامنے گناہوں کی مغفرت کے لئے ان کے ہاتھ ضرور اُٹھتے رہیں گے، بالکل ہی خداناشناس درندے اور جانور نہ بنیں گے اور اس خدا شناسی اور اعتراف گناہ کی بدولت، اگرچہ صرف دل ہی سے ہو، عام عذاب الہٰی، خدائی قہر اور الہٰی انتقام کا نشانہ نہ بنیں گے۔ ارشاد ہے:

’’وماکان اللّٰہ لیعذبہم وھم یستغفرون‘

‘اللہ سے یہ بعید ہے کہ وہ تو اللہ سے مغفرت کی دعائیں کررہے ہوں اور اللہ ان کو عذابِ(آسمانی) میں گرفتار کردے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمانی قوت اور اسلامی روح اگرچہ فسق و فجور کی وجہ سے کتنی ہی مضمحل اور کمزور ہوجائے باقی ضرور رہتی ہے اور آڑے وقت ضرور کام آتی ہے۔

( بصائر وعبر:ص۲۶۵)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor