Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 637

 افادات اکابر

(شمارہ 637)

نئی نسل کے اضطراب کا بڑا اور اہم سبب

 نئی نسل کے کرب و اضطراب کا ایک بڑا سبب صنفِ نازک کے بارے میں غلط روی پر مسلسل اصرار ہے، اسلام نے عورت کو عزت و احترام کا جو مقام بخشا ہے وہ نہ کسی قدیم تہذیب میں اسے حاصل ہوا تھا، نہ جدید ترقی یافتہ تہذیب کو اس کی ہوا لگی ہے۔ اسلام نے اس کے تمام حقوق دلوائے، اسے ماں،بہن اور بیٹی کے نہایت قابلِ احترام القاب سے سرفراز کیا، مرد و عورت کے درمیان نہایت مقدس ازدواجی رشتہ قائم کرکے دونوں کی زندگی کو سراپا امن و سکون بنانے کی ضمانت دی، عورت کے تمام حقوق و نفقات کابوجھ مرد کے ذمہ ڈالا، اس کو گھر کی ملکہ بنا کر گھر کا سارا نظم و نسق اس کے سپرد کیا، اولاد کے بہترین اتالیق کی حیثیت سے اسے پیش کیا، مردوزن کے الگ الگ دائرہ کار کی حد بندی کی، دونوں کے لئے ایسے عادلانہ احکام وضع فرمائے کہ یہ رشتہ نفسیاتی طورپر محبت و خلوص کا مجسمہ بن جائے، گھر کے انتظامی معاملات عورت کے سپرد کر کے مرد کو گھر کی فکر سے یکسو کر دیااور باہر کی تمام ضروریات کا بار مرد پر ڈال کر عورت کو فکرِ معاش سے آزاد کردیا تاکہ دونوں جانب سے احسان مندی اورقدر شناسی کے جذبات پروان چڑھیں۔

( بصائر و عبر:ص ۲۸۰ تا ۲۸۱)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor