Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 640

 افادات اکابر

(شمارہ 640)

اسلام کی نظر میں جائز پیشے ذلت کے موجب نہیں

اس کرب و ہیجان کاایک بڑا سبب یہ ہے کہ عام طور سے صنعت و حرفت اور دستکاری سے عارنوجوانوں کے مزاج میں داخل ہوگیا گویا جب تک کوئی اچھی ملازمت یا کوئی بڑے پیمانے کاکاروبار نہ میسر ہو اس وقت تک کسی کا م کاشروع کرنا ’’بابوانہ‘‘ شان کے خلاف سمجھا گیا اور یہ بے جا تکبر بیروز گاری، زبوں حالی اور ذہنی انتشار پر منتج ہوا، کسی ادنیٰ سے ادنیٰ حلال پیشے کو حقیر سمجھنا نہایت پست ذہنی کی علامت ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے کوئی جائز اور حلال پیشہ تحقیر و تذلیل کا مستحق نہیں ، حدیث میں ہے:

کسی شخص نے کبھی کوئی کھانا نہیں کھایا جو اس کے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے بہتر ہو اور اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت دائود علیہ السلام با وجود عظیم سلطنت کے اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے(بخاری)

 ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ حضرت زکریا علیہ السلام نجار(بڑھئی) تھے، الغرض ایک طرف تو حرفت و دستکاری کو حقیر جانا گیا اور دوسری طرف کسی صحیح منصوبہ بندی کے ذریعہ نوجوانوں کے لئے روزگار مہیا کرنے کی نئی نئی صورتوں پر توجہ نہیں دی گئی ،نتیجہ بے کاری و بیروزگاری کا سیلاب اُمڈآیا اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مسئلہ پورے معاشرے کے لئے وبال بن گیا۔

( بصائر وعبر:ص۲۸۳،۲۸۴)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor