Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

افادات اکابر۔ 642

 افادات اکابر

(شمارہ 642)

علوم کی قسمیں اور ان کا حکم

علوم دوقسم کے ہیں: ایک وہ علوم جن کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرضِ عین ہے، یہ وہ علوم ہیں جن کے ذریعہ بندے کا تعلق اپنے معبود حق تعالیٰ شانہ سے قائم ہو اور حق تعالیٰ کے حکم کے مطابق بندہ اس کی بندگی کر سکے، خیر و شر، حلال و حرام کی تمیز ممکن ہو غرض عقیدہ صحیح ہوجائے اور عمل درست، عبادات و طاعا ت اور فرائض وو اجبات سے ضروری واقفیت میسر آجائے، یہ علم چاہے زبانی تعلیم سے حاصل ہو یا والدین کی صحیح تربیت سے یامکتب میں استاد کے ذریعے سے ہو یا پھر چاہے مادری زبان میں ہو یا کسی اجنبی زبان میں ہو اسی کو حدیث میں ’’طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم‘‘فرمایاگیا ہے، دوسرے علوم وہ ہیں جن کو فقہی زبان میں’’فرض کفایہ‘‘ کہتے ہیں یعنی اگر امت کے چند اشخاص بھی ان کو حاصل کرلیں توبقیہ افراد کے ذمے سے یہ فرض ساقط ہوجاتا ہے جیسے نماز جنازہ میں چند افرادکے نماز پڑھ لینے سے تمام مسلمانوں کے ذمہ سے فرض اداہو جاتا ہے ، اسلامی علوم میں تفسیر قرآن کریم اور احادیثِ نبی کریمﷺ،فقہ، اصولِ فقہ، علمِ توحید و کلام وغیرہ کی تعلیم اور ان میں مہارت وبصیرت حاصل کرنا یہ فرضِ کفایہ ہے بلاشبہ یہ فرض کفایہ بھی دین اسلام کا اہم شعبہ ہے ۔

(بصائر و عبر:ص۲۸۶،۲۸۷)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor