Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

معارف جہاد ۔ 665

معارف جہاد

مولانا محمد مسعود ازہر (شمارہ 665)

آج کی دنیا پر ایک نظر

انسان کو اﷲ تعالیٰ نے زمین پر اپنی خلافت کے لیے بھیجا اور اسے دین کی امانت عطاء فرمائی۔ کافر اپنے اس عظیم منصب کو بھول کر دنیا کے عیش و آرام اور جانوروں کی طرح کھانے پینے کو اپنا مقصد بنالیتے ہیں، انبیاء علیہم السلام ان کو دین پر لانا چاہتے ہیں تو کفار میں سے ہٹ دھرم لوگ دنیا کی خاطر انبیاء علیہم السلام کا انکار کرتے ہیں اور ان کے دشمن بن جاتے ہیں، ان کا کفر وغرور جب حد سے بڑھتا ہے تو ان جانوروں سے بدتر کافروں کو عذاب الٰہی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔ جہاد کی مشروعیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان مادّہ پرست کافروں کو قوت و شوکت حاصل نہ ہو ورنہ یہ دنیا کو فسادسے بھر دیں گے اور انسانوں کو حیوانوں کی طرح خودغرض، شہوت پرست اور غافل بنادیں گے۔ آج کی دنیا پر نظرڈالی جائے تو پوری دنیا مادّہ پرستی کی غفلت میں جکڑی ہوئی نظر آتی ہے۔ اکثر انسانوں نے انسانیت کو چھوڑ کر بس دنیاکے عیش و آرام کواپنا مقصد بنالیا ہے، ساری ایجادات اور ساری محنتیں بس اسی لیے ہیں کہ کس طرح سے زیادہ سے زیادہ لذت و آرام اس دنیا میں حاصل کیا جائے اور کس طرح زیادہ سے زیادہ مال بنایا جائے۔ آخرت سے غفلت ایک ایسا جرم ہے جو انسان کو ہر جرم اور ظلم میں مبتلا کردیتاہے۔ مسلمان اگر آج بھی جہاد کے لیے نہ اٹھے اور اسلام کی دعوت کو لیکر نہ نکلے تو خود مسلمانوں کی آئندہ نسلیں اسی خوفناک مادّہ پرستی میں مبتلا ہو سکتی ہیں جس کا انجام کفر اور جہنم ہے۔(فتح الجواد جلد۳:ص۳۷۱/۳۷۲)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor