Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

معارف جہاد ۔ 633

معارف جہاد

مولانا محمد مسعود ازہر (شمارہ 633)

قرآن پاک کی دعوت جہاد

کافر کا مقصود چونکہ دنیا کی زندگی اوراس کاعیش وآرام ہے تواس کی خاطر وہ ہر وقت محنت کرتارہتاہے، اوراﷲتعالیٰ کی طرف سے اسے ڈھیل دی جاتی ہے۔اس لئے ہر زمانے میں وہ دنیا کی چمک دمک جمع کر لیتاہے۔ اب اگر مسلمانوں کی نظر کافروں کی اس ترقی اورچمک دمک پرہو گی۔ اوروہ اس کو کوئی عزت اوروقعت والی چیز سمجھنے لگے تووہ سخت نقصان اٹھائیں گے اوراپنے مقصد سے ہٹ جائیں گے۔ اورممکن ہے کہ جہاد اورغلبے سے بھی محروم ہوجائیں۔اوردین کی خاطر دنیا چھوڑنے کی بجائے،دنیا کی خاطر دین چھوڑنے لگ جائیں۔ اس لئے قرآن پاک کی ’’دعوت جہاد‘‘کا ایک اہم سبق یہ ہے کہ مسلمان کافروں کی مادی اور ظاہری ترقی سے مرعوب نہ ہوں اورنہ اس عارضی چمک دمک کو کوئی حیثیت اوروقعت دیں۔ اورنہ اس ترقی کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ بلکہ ان کی نظر ہمیشہ آخرت کی نعمتوں پر رہنی چاہیے۔ اس لئے حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے انصار مدینہ سے صرف جنت ہی کا وعدہ فرمایاتھا۔ اگر مسلمان کانظریہ اس بارے میں قرآن پاک کے مطابق ہوجائے تو وہ آسانی سے ہجرت اورجہاد کی تکلیف برداشت کرسکتا ہے ورنہ نہیں۔ (فتح الجوادجلد۱:ص۲۵۱/۲۵۲)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor