Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔672)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 672)

مصر اور مصر الجدیدہ:مصر اگرچہ بطور ملک ہی مشہور رہا ہے مگر مشہور مستشرق بٹلر کی رائے میں کم ازکم رومی شہنشاہ ڈائیوکلیٹئن( ۲۸۴ء تا ۳۰۵ء) کے عہد میں دریائے نیل کے دائیں کنارے پر بعد کے بابلیون کے جنوب میں’’مصر‘‘ نامی شہر آباد تھا، تاہم مسلمانوں کی فتح مصر کے وقت کسی شہر کانام مصر نہ تھا اگرچہ ساتویں صدی عیسوی کے آخری حصے میں بابلیون اور حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے بنا کر دہ شہر فسطاط میں سے کسی ایک یا دونوں پر مصر( شہر) کا اطلاق ہونے لگا حتیٰ کہ دسویں صدی عیسوی میں جب قاہرہ آباد ہوا تو اسے مصر القاہر کہنے لگے اور فسطاط کو مصر القدیمہ کہا جانے لگا۔ مقریزی اور مسعودی نے فسطاط مصر(شہر) کو ارض مصر( ملک) سے ممیز کیا ہے۔ ( اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد ۲۱)

جہاں آج قاہرہ ہے وہاں عہد اسلام سے پہلے دریائے نیل کے مشرقی کنارے پر ام دنین نامی قلعہ اور شہر تھا، یہی بعد میں مقس کہلایا۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے ۲۰ھ میں اسے فتح کر کے قلعے کے باہر جہاں اپنا خیمہ( فسطاط) نصب کیا تھا وہیں فسطاط نامی شہر آباد کر کے اسے خلافت اسلامیہ کے صوبے مصر کا دارالحکومت بنایا۔ فسطاط ان دنوں قاہرہ کے اندر واقع ہے جہاں مسجد عمر و موجود ہے، یا د رہے مقس، فسطاط اور قاہرہ نیل کے بائیں یعنی مشرقی کنارے پر آباد ہوئے جبکہ بابلیون یا جیزہ دریاکے دائیں یعنی مغربی کنارے پر آباد تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام جب مصر گئے ان دنوں بابلیون ہی مصر کا دارالحکومت تھا۔

مصر الجدیدہ، قاہرہ سے آٹھ دس کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے جہاں سے دریائے نیل کا ڈیلٹا شروع ہوتا ہے۔

 ماضی قدیم میں اسے ہیلیو پولس کہاجاتا تھا۔یہ یونانی نام ہے جس کے معنی ہیں’’سورج کا شہر‘‘کیونکہ یہاں ’’سورج دیوتا‘‘ کا مندر تھا ۔ہیلیو پولس کو اب عین شمس کہا جاتا ہے اور یہ مصر الجدیدہ کا ایک حصہ ہے۔ یہاں قدیم دور کے ستون ہیں جنہیں ’’قلوپطرہ کی سوئیاں‘‘ کہاجاتا ہے۔ بیت المقدس سے عین الشمس کا فاصلہ تقریباً ۴۵۰ کلو میٹر بنتا ہے۔ مصر الجدیدہ کی آبادی ۵ لاکھ سے زیاد ہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-672

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor