Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔673)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 673)

بئرسبع:مصر سے واپس آکر حضرت ابراہیم علیہ السلام جنوبی فلسطین کے شہر بئر سبع میں مقیم رہے، جو غزہ کی پٹی کے شہر رفح سے پچاس کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔ الخلیل سے اس کا فاصلہ تقریباً ۵۰ کلو میٹر اور القدس سے ۷۵ کلو میٹر ہے۔ یہاں سات کنویں تھے لہٰذا یہ نام رکھا گیا۔ ابن اعرابی کے قول کے مطابق اس جگہ روز قیامت حشر برپا ہوگا۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ مصر کی حکومت سے واپس آکر یہاں مقیم رہے اور کہا جاتا ہے کہ عبداللہ بن عمرو بن عاص  رضی اللہ عنہ نے یہیں وفات پائی۔ ان دنوں بئر سبع اسرائیل کا اہم فوجی مرکز ہے اور اسے انگریزی میں بیر شیہ لکھا جاتا ہے۔

بحیرئہ میت:عربی میں البحرالمیت اور اردو میں بحیرئہ مردار کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل نمکین پانی کی جھیل ہے۔ اس کے مشرق میں اردن ہے اور مغرب میں غرب اردن اور اسرائیل واقع ہیں۔ لبنان کے پہاڑوں سے آنے والے دریائے اردن اور وادی زرقا معین نامی ندیاں جنوب اور مشرق سے آکر اس میں گرتی ہیں۔ اس کا رقبہ ۱۰۰۰ مربع کلو میٹر اور زیادہ سے زیادہ گہرائی ۴۰ میٹر ہے۔ بحیرئہ میت چونکہ ایک بند جھیل ہے لہٰذا ان دریائوں اور ندیوں کے ساتھ آنے والے نمک کے باعث اس کی نمکینی بہت بڑھی ہوئی ہے، چنانچہ کوئی جاندار اس بحیرے کے پانی میں زندہ نہیں رہ سکتا ۔ بحیرئہ میت کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ سطح ارض پر سب سے زیادہ نشیب میں واقع ہے اور اس کی سطح عالمی سمندر کی سطح سے ۴۰۰ میٹر نیچے ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کے تمام سمندر ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور یوں اس عالمی سمندر کی سطح کو سطح سمندر کہا جاتا ہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-673

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor