Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔675)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 675)

مکہ مکرمہ:

یہ حجاز (سعودی عرب) میں واقع ہے اور بیت اللہ کے حوالے سے مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے۔ بقول سید سلیمان ندویؒ یہ مقدس شہر ایک مردِ ضعیف (ابراہیم علیہ السلام) کا بنا کردہ، ایک نوجوان پیغمبر (اسماعیل علیہ السلام) کی ہجرت گاہ اور ایک یتیم نبی(محمدﷺ) کی جائے ولادت ہے۔ مکہ سطح سمندر سے تقریباً ۳۳۰ میٹر بلند ہے۔ ابتدائً شہر شرقاً غرباً تقریباً ۳ کلومیٹر لمبا اور شمالاً جنوباً ڈیڑھ کلو میٹر چوڑا تھا۔ شہر مکہ کو اس لحاظ سے حرم کہتے ہیں کہ یہ حرمت اور عزت والا مقام ہے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ڈھائی ہزار برس پہلے یہ مقام تجارتی قافلوں کی ایک منزل گاہ تھا۔ سترہویں صدی ق م میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اہلیہ ہاجرہ اور اپنے فرزند اسماعیل علیہما السلام کو حکم ربی سے یہاں لاکر آباد کیا۔ باپ بیٹے نے اللہ تعالیٰ کے نام پر یہاں ایک عبادت گاہ بنائی جسے کعبہ کہا جانے لگا کیونکہ اس مقدس عمارت کی ساخت مکعب نما ہے۔ عربی میں چھ یکساں پہلوئوں والا پانسا مکعب یا کعبہ کہلاتا ہے۔ فرزندان اسماعیل علیہ السلام کی اولاد ایک مدت یہاں بالا دست رہی۔ کعبہ کی تولیت انہی کے پاس تھی۔ اس کے بعد قحطانی قبیلے بنو جرہم نے غلبہ حاصل کرلیا اور بنو اسماعیل کو مکہ سے نکال دیا کیونکہ انہوں نے ابھی تک بت پرستی میں بنو جرہم کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ پھر صدیوں  بعد ۴۴۰ء میں قُصَیّ نے جو بنو اسماعیل میں سے عدنان کی پندرہویں پشت میں تھے دوبارہ مکہ پر قبضہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے یہاں مشترکہ حکومت کی بنیاد رکھی اور درج ذیل عہدے قائم کیے:

(۱) رفادہ (۲) سقایہ (۳) حِجابہ (غلافِ کعبہ) (۴) قیادہ (۵) قومی نشان لواء (پرچم) کو بلند رکھنا (۶) قومی مجلس جسے ندوہ یا دارالندوہ کہتے ہیں۔ (رحمۃ للعلمین از قاضی محمد سلیمان منصور پوری)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-675

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor