Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت ابراہیم علیہ السلام (عہد زریں۔677)

حضرت ابراہیم علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 677)

مکہ شہر کے وہ علاقے جو بیت اللہ سے بھی نشیب ( گہرائی) میں ہیں، مسفلہ( نشیبی) کہلاتے ہیں اور بلندی والے علاقوں کو المعلیٰ( اونچے) کہاجاتا ہے۔ المعلیٰ کی طرف ہی الحجون کا علاقہ ہے،۶۲۲ء میں جب نبی کریمﷺ مکہ چھوڑکر جانے لگے تھے تو آپﷺ نے شہر کی جانب رخ کر کے فرمایا تھا:’’ اے مکہ! مجھے تمام شہروں سے بڑھ کر تجھ سے محبت ہے مگر تیرے بیٹے مجھے یہاں رہنے نہیں دیتے۔‘‘ اس کے آٹھ سال بعد نبی کریمﷺ جب فاتحانہ مکہ میں داخل ہوئے تو آپﷺ المعلیٰ( جبل کداء ) کی جانب سے آئے تھے۔

کعبہ کی بنیاد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسمٰعیل علیہ السلام نے رکھی تھی۔اللہ تعالیٰ کا یہ گھر ایسا سادہ تعمیر ہواتھا کہ اس کی نہ چھت تھی، نہ کواڑ اور نہ چوکھٹ تھی۔ جب قصی بن کلاب کو کعبہ کی تولیت حاصل ہوئی تو انہوں نے قدیم عمارت گراکر نئے سرے سے تعمیر کی اورکھجور کے تختوں کی چھت ڈالی۔ تعمیر کعبہ کے بعد سب سے پہلے یہاں قبیلہ جرہم آکر آباد ہوا اور بنو جرہم ہی میں حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی شادی ہوئی تھی۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-677

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor