Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام (عہد زریں۔680)

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام

عہد زریں (شمارہ 680)

حضرت اسحاق علیہ السلام اپنے والد بزرگوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ ہی رہے۔ بعض تاریخی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بیوی کاتعلق شمالی عراق کے ایک شہر’’فدان آرام‘‘ سے تھا۔

 حضرت اسحاق علیہ السلام ’’الخلیل‘‘ یعنی حبرون شہر میں فوت ہوئے اور وہیں’’مکفیلہ‘‘ غار میں دفن ہوئے۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام کا نام قرآن مجید میں بارہ دفعہ مذکور ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ :

’’کافروں نے ابراہیم کے خلاف بڑی سازشیں کی لیکن ہم نے ان (کافروں) کو ذلیل وخوار کیا۔ ابراہیم نے کہا:’’میں اپنے پروردگار کی طرف جارہا ہوں۔ ان شاء اللہ وہ مجھے راہ راست پر چلائے گا۔ اے میر ے رب! مجھے نیک اولاد عطاء فرما:‘‘

ہم نے اسے ایک بردبار بیٹے کی خوشخبری دی۔ پھر جب وہ بیٹا اس کے ساتھ کام کاج کرنے اور دوڑنے بھاگنے کے قابل ہوگیا تو ابراہیم نے کہا:’’اے بیٹا! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تجھے ذبح کر رہا ہوں بتا تیراکیا خیا ل ہے؟‘‘

بیٹے نے کہا:’’ابا جان!جو آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کر گزریں۔ ان شاء اللہ مجھے صابر پائیں گے۔‘‘

پھر جب وہ دونوں (باپ بیٹا) اللہ تعالیٰ کے حکم سامنے فرماں بردار ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو پہلو کے بل لٹا لیا تو ہم نے پکارا:’’ابراہیم! تو نے واقعتا خواب سچا کر دکھایا۔‘‘

ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔ یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔ ہم نے اسماعیل کی جان بچالی اور اس کی یادگار کے طور پر عظیم قربانی رائج کی اور بعد میں آنے والوں کی زبان پر اس کی اچھی تعریف جاری کی۔ ابراہیم پر سلام ہو۔ ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔‘‘ ( الصافات:۳۷/۹۸…۱۱۰)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-680

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor