حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام (عہد زریں۔682)

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام

عہد زریں (شمارہ 682)

حضرت اسماعیل علیہ السلام کی زندگی کے واقعات اپنے والد محترم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔مثلاًذبح وغیرہ کے واقعات جن کی بنا پر آپ’’ذبیح‘‘ کے لقب سے مشہور ہیں۔ اسی طرح آپ کا اپنے والد محترم اور والدہ محترمہ حضرت ہاجرہ علیہا السلام کے ساتھ مکہ کا سفر۔

 حضرت ابراہیم علیہ السلام مکہ مکرمہ میں کئی بار تشریف لائے۔ ایک دفعہ جب وہ آئے تواللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کو بیت اللہ تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کعبہ تعمیر کیا۔

 حضرت اسماعیل علیہ السلام مکہ مکرمہ میں فوت ہوئے اور وہیں دفن ہوئے۔عام خیال یہ ہے کہ وہ اور ان کی والدہ محترمہ بیت اللہ کے ساتھ حجر(حطیم) میں مدفون ہیں۔ واللہ اعلم

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-682