Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام (عہد زریں۔683)

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام

عہد زریں (شمارہ 683)

حضرت اسحق علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت سارہ علیہا السلام کے فرزند تھے۔ اسحق اصل عبرانی تلفظ کے لحاظ سے ’’یصحق‘‘ ہے جس کا عربی ترجمہ یضحک( وہ ہنستا ہے) بنتا ہے۔ عربی قاعدے کے مطابق ’’یصحق‘‘ مضارع کا صیغہ ہے جو اہل عرب کے دستور کے مطابق بطور نام استعمال ہوا ہے، اسے انگریزی میں آئزک کہتے ہیں ۔ حضرت اسحق علیہ السلام حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سے ۱۳ برس چھوٹے تھے۔

 حضرت اسحق علیہ السلام فلسطین میں الخلیل (حبرون) کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ ان کی زوجہ رِ بقہ کا تعلق فدان آرام سے تھا۔ اس طرح رِبقہ بنو اسرائیل کی جدہ ماجدہ تھی۔ حضرت اسحق اور رِبقہ کی قبریں بھی حبرون میں غار کے اندر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی قبروں کے ساتھ موجود ہیں۔

فدان آرام:یہ نواح حران میں واقع تھا اور انتظامی طور پر سلطنت بابل میں شامل تھا، فدان آرام کا نام بنوارم بن سام بن نوح علیہ السلام کے باعث پڑا۔ ارم کی جمع آرام ہے۔ اسی سے آرامی زبان مشہور ہوئی۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-683

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor