Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام (عہد زریں۔684)

حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل علیہما السلام

عہد زریں (شمارہ 684)

ماری:شام میں دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع سمیری شہر ماری ان دنوں’’تل الحریری‘‘ کہلاتا ہے، یہ دوسری تیسری ہزاری ق م میں ایک رستا بستا شہر تھا۔ اب اس کے کھنڈرہی موجود ہیں۔ ماری، بابل سے حران جانے والے راستے پردریائے خابور اور دریائے فرات کے سنگم کے قریب واقع تھا۔ حران سے ماری کا فاصلہ اڑھائی تین سو کلو میٹر جبکہ بابل سے ماری سات آٹھ سو کلو میٹر دور تھا،حضرت ابراہیم علیہ السلام(حضرت سارہ و لوط علیہما السلام)بابل سے حران جاتے ہوئے ماری سے گزرے تھے۔

حضرت اسحق علیہ السلام کی اولاد:

بائبل کے مطابق حضرت اسحق علیہ السلام ۱۸۰ برس کی عمر میں فوت ہوئے ، ان کے دو بیٹے تھے:عیسو اور یعقوب۔ عیسو کی تین بیویوں سے الیفر،رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح پیدا ہوئے۔ رعوایل کی ماں بشامہ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی صاحبزادی تھیں ( عہد نامہ عتیق، پیدائش )

عیسو اور اس کے بیٹے فلسطین سے ترک وطن کر کے کوہ شعیر (جنوبی اردن) کے علاقے میں جا آباد ہوئے۔ یہ علاقہ بحیرئہ مردار کے جنوب میں ہے چونکہ عیسو کاایک نام ادوم بھی تھا، اس لیے کوہ شعیر کا علاقہ بھی ادوم کہلایا۔ بائبل کے مطابق بالع بن بعور، ادوم میں ایک بادشاہ تھا اور اس کے شہر کا نام دنہابا تھا۔ حضرت اسحق علیہ السلام کے دوسرے بیٹے یعقوب علیہ السلام نبی تھے اور ان کی اولادبنی اسرائیل کہلائے ۔ ان کے بڑے بیٹے کے نام یہودا کی نسبت سے بنی اسرائیل کو یہود بھی کہاجاتا ہے۔ ’’یہود‘‘ کا واحد’’یہودی‘‘ ہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-684

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor