Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت اسمٰعیل علیہ السلام (عہد زریں۔687)

حضرت اسمٰعیل علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 687)

حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عمر ۱۳۶ سال تھی جب ان کا انتقال ہوا۔ اس وقت ان کی نسل حجاز، شام، عراق، فلسطین اور مصر تک پھیل چکی تھی۔ بائبل کے مطابق اسمٰعیل علیہ السلام کی قبر فلسطین میں ہے جبکہ عرب مؤرخین کہتے ہیں کہ وہ اور ان کی والدہ ہاجرہ دونوں بیت اللہ کے قریب حرم کے اندر مدفون ہیں۔( تاریخ طبری)

صور:جنوبی لبنان کے بندرگاہ صور، اسماعیل علیہ السلام کی جائے پیدائش ساحل بحیرئہ روم پر واقع ہے۔ یہ حبرون( الخلیل) سے تقریباً اڑھائی سوکلو میٹر شمال میں ہے۔ یورپی زبانوں میں اسے (طائر) لکھا جاتا ہے۔ لبنانی بندرگاہ صیدا صور کے شمال میں ہے اور عکا( اسرائیل) کی بندرگاہ صور کے جنوب میں ہے، صور کی آبادی ۴۰ ہزار سے زائد ہے۔ اس کی نبیاد فینیقیوںنے تیسری ہزاری میں رکھی تھی۔ یہاں کابادشاہ حیرام اول سلیمان علیہ السلام کا ہم عصر تھا۔ صور کی ملکہ دیدون نے افریقہ جا کر ۸۱۳ ق م میں شہر قرطاجہ آباد کیا جس کے کھنڈر تونس میں ہیں۔ ۸ ویں صدی ق م میں اشوریوں نے،۵۷۳ ق م میں بخت نصر نے اور ۳۳۲ ق م میں اسکندر اعظم نے صور پر حملہ کیا۔ صلیبی جنگوں کے دوران عیسائی اس پر قابض رہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-687

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor