Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت علی ،زبیر اور مقدادرضی اللہ عنہم روضہ خاخ کی طرف (عہد زریں۔593)

حضرت علی ،زبیر اور مقدادرضی اللہ عنہم روضہ خاخ کی طرف

عہد زریں (شمارہ 593)

ہجرت کے آٹھویں سال فتح مکہ جیسے عظیم الشان واقعہ کے ساتھ ساتھ چند اہم واقعات بھی وقوع پذیر ہوئے جن میں سے ایک روضہ خاخ کا واقعہ بھی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے، زبیر اور مقداد رضی اللہ عنہما کے ساتھ روانہ فرمایا اور حکم دیاکہ روضہ خاخ نامی جگہ پہنچو، وہاں تمہیںایک عورت ملے گی جس کے پاس ایک خط ہے وہ خط اس سے لے آئو۔ پس ہم تیزی سے چل پڑے اور اس عورت کواُسی مقام پر پالیاجس کے بارے رسول اللہﷺ نے فرمایاتھا، ہم نے اس سے کہا:خط ہمیں دے دو۔ وہ کہنے لگی: میرے پاس کوئی خط نہیں، تو ہم نے کہا : تو خود ہمیں خط حوالے کردے ورنہ ہم تیر ے کپڑوں سے وہ نکال لیں گے۔ عورت نے ڈر کر وہ خط اپنے سر کے بالوں سے نکال کر ہمیں دے دیا۔ ہم اس خط کو نبی کریمﷺ کے پاس لے آئے وہ خط حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے مشرکین مکہ کو لکھا گیا تھا اور اس میں رسول اللہ کی ان پر لشکر کشی کے بارے اطلاع دی گئی تھی۔ آپﷺ نے اُن سے دریافت فرمایا: اے حاطب! یہ کیا معاملہ ہے؟ تو وہ کہنے لگے :یارسول اللہ! میرے معاملے میں جلدی نہ کیجئے،دراصل میں مکہ میں قریش سے باہر کا آدمی تھا، میرااورمیرے گھرانے کا کوئی حلیف بھی نہیںجبکہ دوسرے مہاجرین کے قرابت دارمکہ میں موجود ہیں جو ان کے اہل خانہ کی رشتہ داری کی وجہ سے حفاظت کر سکتے ہیں۔ میں نے یہ احسان اس لئے کیا تاکہ کوئی میرا بھی ان پر کچھ احسان ہو جائے اور اسی کی بناء پروہ میرے اہل خانہ کے طرفد ار بن جائیں اورقسم بخدا یہ کام میںنے نہ تومرتدہونے کی وجہ سے کیا ہے اور نہ اسلام لانے کے بعد کفر پر رضامندی سے،بلکہ مذکورہ وجہ سے یہ فعل سرزد ہوا۔ آپﷺ نے فرمایا:حاطب سچ کہہ رہا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا:مجھے اجازت دیں میں اس منافق کی گردن اُڑا دوں۔

لیکن آپﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس فعل سے روک دیا۔

 ٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-593

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor