Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

اعلان ِ براء ت کے لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روانگی (عہد زریں۔600)

اعلان ِ براء ت کے لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روانگی

عہد زریں (شمارہ 600)

 

سنہ ۹ ہجری میں نبی کریمﷺ نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حج کا امیر بنا کر حاجیوں کے ساتھ مدینہ منورہ سے روانہ فرمایا، جس وقت یہ قافلہ روانہ ہوچکا تو نبی کریمﷺ پر سورۃ براء ۃ نازل ہوئی اور اس میں مشرکین سے براء ت کا اعلان و حکم موجود تھا، چنانچہ اس حکم نامہ کو تمام عربوں تک پہنچانے کے لئے حج کا موسم مقرر کیا گیا تھا۔ ادھر اگرچہ حجاج کا قافلہ روانہ ہوچکا تھا مگر نبی کریمﷺ نے سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ حکم نامہ سنانے کیلئے روانہ فرمایا تاکہ وہ بھی سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کے قافلہ میں مل کر مکہ جائیں اور وہاں نبی کریمﷺ کی طرف سے یہ حکم نامہ سنائیں۔

 سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور ذوالحلیفہ نامی جگہ پر سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے قافلے سے مل گئے، اس موقع پر نبی کریمﷺ نے اپنی اونٹنی عضباء سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے حوالے کی تھی چنانچہ انہوں نے اسی پر سوار ہو کر یہ پورا سفر انجام دیا۔

 ٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-600

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor