Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت نوح علیہ السلام (عہد زریں۔627)

حضرت نوح علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 627)

حضرت نو ح علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ نبی تھے جو آج سے تقریباً سات ہزار سال پہلے مابین النہرین(عراق) میں مبعوث ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے:

نوح بن لامک بن متوشالح بن اخنوخ بن یاردبن مہلائیل بن قینان بن انوش بن شیث بن آدم علیہ السلام

حضرت نوح علیہ السلام کی قوم اللہ کی نافرمان تھی۔ آپ نے ساڑھے نوسوسال رشد و ہدایت کا فریضہ انجام دیا مگر قوم بُت پرستی سے باز نہ آئی اور اس نے پیغام حق قبول کرنے سے انکار کردیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے اس سرکش قوم کو طوفان باد و باراں اور سیلاب میں غرق کر کے تباہ و برباد کردیا اور حضرت نوح علیہ السلام اور تقریباً ۴۰ مومنوں کی مختصر جماعت ہی ان کی تیار کردہ کشتی میں بچ سکی، جن سے آگے نسل انسانی کا سلسلہ چلا۔ ( قصص القرآن ازسیوہاروی)

طوفان نوح علیہ السلام کی وسعت:طوفان نوح کسی خاص خطۂ زمین پر آیا تھا یا تمام کرۂ ارض پر؟ اس سلسلے میں دو آراء ہیں:

علمائے اسلام کی ایک جماعت، علمائے یہودو نصاریٰ اور ماہرین طبقات الارض و طبیعیات کی رائے میں یہ طوفان صرف اس خطہ تک محدود تھا جہاں حضرت نوح علیہ السلام کی قوم آباد تھی اور یہ علاقہ مساحت کے اعتبار سے ایک لاکھ چالیس ہزار مربع کلومیٹربنتا ہے۔ اس کی ایک دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ ابھی حضرت آدم کی اولاد کا سلسلہ اس سے زیادہ وسیع نہ ہوا تھا جو کہ اس علاقے میں آباد تھی، لہٰذا انہی پر طوفان کا عذاب بھیجا گیا اور علماء اور ماہرین کے نزدیک یہ طوفان تمام کرۂ ارض پر حاوی تھا۔

اس کی ایک دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ’’جزیرہ ‘‘ (عراق عرب) کے علاوہ  بلند پہاڑوں پر بھی آبی حیوانات کے ڈھانچے پائے گئے ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-626

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor