Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت نوح علیہ السلام (عہد زریں۔630)

حضرت نوح علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 630)

جزیرئہ ابن عمر:ترکی کا یہ شہر دریائے دجلہ کے دائیں کنارے پر شام کے سرحدی شہر عین دیوار کے بالمقابل واقع  ہے۔

اسے حسن بن عمر بن خطاب تغلبی(۲۵۰ھ) نے آباد کیا تھا۔ اس کے تین طرف ہلال کی شکل میں دجلہ بہتا ہے اور چوتھی جانب خندق کھود کر اس میں پانی چھوڑ دیا گیا تھا، یوں شہر جزیرہ کی شکل میں آباد تھا۔ ترکی زبان میں اسے جزرے (CIZRE) لکھا جاتا ہے۔

وادیٔ دجلہ( رافد ین ) کے قدیم مقامات

جرمو:یہاں عراق کی ایک قدیم تہذیب ۶۵۰۰ ق م کے لگ بھگ پروان چڑھی۔ اس کے آثار عراقی کردستان کے شہر سلیمانیہ کے مغرب میں ملتے ہیں، کرکوک شمال مشرقی عراق میں تیل کے کنوؤں کا مرکز ہے جبکہ سلیمانیہ کرکوک سے ایک سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

تل حسونہ:اس کے آثار موصل کے جنوب میں کچھ فاصلے پر واقع ہیں اور ان کا تعلق ۵۷۵۰ ق م سے ہے۔

تل حلف: شام کے قصبہ تل حلف میں اس کے آثار ملتے ہیں۔ راس العین اس جگہ واقع ہے جہاں دریائے خابور دریائے دجلہ سے ملتا ہے۔ یادر ہے ’’تل‘‘ کے معنی ٹیلے کے ہیں۔

 تل العبید:اس کے آثار قدیم تاریخی شہر اوروک کے پاس جنوبی عراق میں پائے جاتے ہیں۔ یہ دریائے فرات کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔

اوروک ( الورکائ) :سواد( جنوبی عراق) میں اوروک کے آثار دریائے فرات کے بائیں طرف ملتے ہیں جودجلہ سے ۷۰ کلومیڑ کے فاصلے پر ہیں۔ بعض کہتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام الورکاء میں پیدا ہوئے تھے۔

جمدہ نصر:بابل کے مشرق میں تقریباً ۱۲۵ کلومیٹر کے فاصلے پر شہر کیش واقع ہے۔ کیش کے قریب تل صغیر میں تاریخی آثار ملتے ہیں جنہیں جمدہ نصر کہا جاتا ہے۔

 اشور( قلعہ شرقاط):یہ موصل اور تکریت کے وسط میں دریائے دجلہ کے دائیں کنارے پر آباد تھا۔

نینویٰ:یہ موصل کے بالمقابل دجلہ کے بائیں کنارے پر تھا۔ اس کے کھنڈر موصل کے مشرق میں کچھ فاصلے پر ملتے ہیں، نینویٰ کے آثار تل قویو نجیق کہلاتے ہیں۔ اشوریوں نے اشور کے بعد نینویٰ کو دارالحکومت بنایا تھا۔

اور:بائبل کے مطابق ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش اور تھا ۔ اس کے آثار دریائے فرات کے جنوب میں الناصریہ شہر کے بالمقابل واقع ہیں۔ ان دنوں تل المقیرکہتے ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-630

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor