Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت ہود علیہ السلام (عہد زریں۔632)

حضرت ہود علیہ السلام

عہد زریں (شمارہ 632)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’قوم عاد نے رسولوں کو جھٹلایا تو ان کے بھائی ہود نے ان سے کہا:’’کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے ؟میں تمہاری طرف امانتدار پیغمبرہوں، لہٰذا اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری بات مانو، نیز میں اس کام پر تم سے کوئی اُجرت طلب نہیں کرتا۔ میرا ثواب تو اللہ رب العالمین کے پاس ہے۔ کیا تم ہر ہر ٹیلے پر بے فائدہ عمارتیں بناتے ہو؟ اور ایسے مضبوط محل تعمیرکرتے ہو گویا کہ تم نے ہمیشہ رہنا ہے اور جب تم کسی( غریب اور کمزور) پر ہاتھ ڈالتے ہو توجبار بن کر ڈالتے ہو۔

اللہ سے ڈرو اور میرے پیچھے لگ جائو۔ اس ہستی سے ڈرو جس نے تمہیں وہ کچھ دیاجو تم جانتے ہو۔ اس نے تمہیں جانور دیئے، بیٹے دیئے، باغیچے دیئے اور چشمے دیئے۔ مجھے تم پر کسی عظیم دن کے عذاب کا خطرہ ہے۔‘‘

وہ کہنے لگے:’’نصیحت کریا نہ کر ہمیں کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔ پہلے لوگوں کے ساتھ یہی کچھ ہوتا آیا ہے، ہمیں عذاب نہیں دیا جاسکے گا۔‘‘

چنانچہ انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کرڈالا۔ بلاشبہ اس واقعہ میںبہت بڑی نشانی ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ بلاشبہ تیرارب ہی غالب نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ ( ا لشعر ء : ۶ ۲ / ۳ ۲ ۱ … ۰ ۴ ۱

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا :  ’’حضرت ہود علیہ السلام عربی بولنے والے پہلے شخص ہیں۔‘‘ قوم عاد کی رہائش احقاف کے علاقے میں تھی جو حضر موت کے شمال میں واقع ہے۔

 احقاف کے شمال میں خالی ریگستان ہے جسے ربع خالی کہا جاتا ہے۔ مشرق میںعمان ہے۔ یہ لوگ بتوں کی پوجا کرتے تھے جن کے نام یہ ہیں:ود ،سواع، یغوث، یعوق، نسر( شبہ جزیرئہ عرب کے نقشہ میں ان بتوں کے مقامات ملاحظہ کیجئے)

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے کہ انہوں نے ایک اور بت بھی بنا رکھا تھا جس کا نام ’’ہتار‘‘ تھا۔ یادرہے کہ یہ عاد جو ہلاک ہوئے انہیں عاد اولیٰ کہا جاتا ہے۔ باقی رہے دوسرے عاد جو بعد میں ہوئے، وہ یمن کے رہنے والے تھے اور ان کا تعلق قحطان اور سبا وغیرہ سے تھا۔ بعض اہل علم نے کہا ہے کہ ثمود کو عادثانی کہا جاتا ہے۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-632

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor