Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ (عہد زریں۔638)

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ

عہد زریں (شمارہ 638)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اس نے کہا:’’اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل آچکی ہے، یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے عظیم الشان نشانی ہے، اسے کھلا چھوڑ دو، اللہ کی زمین میں جہاں چاہے چرلے، اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں دردناک عذاب گھیرلے گا۔یہ بات ذہن نشین رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں عاد کی ہلاکت کے بعد جانشین بنایا ہے اور تمہیں اس علاقے میں آباد کیا ہے۔ تم میدانی علاقے میں بڑے بڑے محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بنالیتے ہو، تو اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کو یادرکھو اور زمین میں فساد کرتے نہ پھرو۔

اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے ایمان لانے والے کمزور لوگوں سے کہا:کیا تمہیں یقین ہے کہ صالح اپنے رب کا پیغمبر ہے؟‘‘ انہوں نے کہا:’’ ہم تو ان کے لائے پیغام پر بھی بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

متکبرین کہنے لگے:جس چیز پر تم ایمان لائے ہو ہم واضح طور پر اس کا انکار کرتے ہیں۔پھر انہوں نے( اسی پر بس نہیں کی بلکہ) اللہ کی اونٹنی کو زخمی کردیا اور اپنے رب کے حکم سے علانیہ سرکشی کی اور کہنے لگے:اے صالح! اگر تو واقعی پیغمبر ہے تو وہ عذاب لے آجس سے تو ہمیں ڈرارہا ہے۔

بالآخر ایک زبردست زلزلے نے ان کو آلیا اور وہ اپنے گھر ہی میں ڈھیر ہوگئے( حضرت) صالح ان سے ایک طرف ہو کر( افسوس سے) کہنے لگے: اے میری قوم! میں نے تمہیں اپنے رب تعالیٰ کا پیغام پہنچادیا تھا اور تم سے خیر خواہی کی تھی لیکن تم اپنے خیر خواہوں کو اچھا نہیں سمجھتے۔‘‘( الاعراف:۷۳تا۷۹)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-638

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor