Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ (عہد زریں۔639)

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ

عہد زریں (شمارہ 639)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کوبھیجا۔ اس نے کہا:’’اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور تمہیں زمین میں آباد کیا، لہٰذا اس سے معافی مانگو، پھر( آئندہ کے لیے) اس کے سامنے توبہ کرو۔ بلاشبہ میرا پروردگار بہت قریب ہے اور فریادرس ہے۔‘‘

وہ کہنے لگے:’’صالح! ہم کو تو تم سے بہت امیدیں تھیں، لیکن تعجب کی بات ہے کہ تو ہمیں ان بتوں کی پوجا کرنے سے روکتا ہے جن کی عبادت ہمارے آباء واجداد بھی کیا کرتے تھے۔بلاشبہ ہمیں تیری دعوت میںواضح شک ہے۔‘‘

’’صالح فرمانے لگے:’’اے میری قوم! ذرا بتائو کہ اگر میں اپنے رب کریم کی طرف سے واضح دلیل رکھتا ہو ں اور اس نے مجھے اپنی عظیم رحمت سے سرفراز فرمایا ہے پھربھی میں اس کی نافرمانی کروں تو اللہ کے عذاب سے بچائو میں کون میری مدد کرے گا؟اس طرح تو تم مجھے زبردست خسارے میں مبتلا کردوگے اور اے میر ی قوم!یہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی تمہارے لیے واضح نشانی ہے۔ اسے کھلا چھوڑ دو، اللہ کی زمین میں جہاں چاہے چرلے۔ اسے کوئی نقصان نہ پہنچانا ورنہ تمہیں فوری عذاب آلے گا۔‘‘

لیکن انہوں نے اسے زخمی کردیا تو حضرت صالح نے فرمایا:’’تین دن تک اپنے گھروں میں مزے لوٹ لو۔ یہ وعدہ جھوٹا نہیں۔‘‘پھر جب ہمارے فیصلے کا وقت آن پہنچا ، ہم نے صالح اور ان پر ایما ن لانے والوں کو اپنی رحمت کے ساتھ اس دن کی رسوائی و ذلت سے محفوظ رکھا۔ بلاشبہ تیرارب ہی قوت اور غلبے والا ہے۔ آخر کار ان ظالموں کو ایک زبردست چیخ نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ اپنے گھروں ہی میں ڈھیر ہوگئے۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ کبھی یہاں آباد ہی نہیں ہوئے۔ خبردار! قوم ثمود نے اپنے رب کریم کا انکار کیا۔ خبردار! ثمود بھی دفع ہوگئے ‘‘ (ہود:۱۱/۶۱…۶۸)

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-639

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor