Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ (عہد زریں۔640)

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ

عہد زریں (شمارہ 640)

’’ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا جب ان سے ان کے بھائی(ہم نسب) صالح نے کہا:’’ کیا تم اللہ تعالیٰ سے نہیںڈرتے؟بلاشبہ میں تمہاری طرف امانتدار پیغمبر ہوں ،اس لیے اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میر ی اطاعت کرو۔ میں اس تبلیغ کے سلسلے میں تم سے کسی اُجرت کا طلبگار نہیں۔ میراثواب تو اللہ رب العالمین کے ذمے ہے۔ کیا تم یہاں ہمیشہ کے لیے امن و امان کے ساتھ رہوگے؟ان باغیچوں اور چشموں میں، ان کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے ٹوٹے پڑتے ہیں۔( یعنی رس بھرے ہیں) تم بالا ضرورت تکلف کرتے ہوئے پہاڑوں کوتراش تراش کر گھر بناتے ہو، اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میرے پیچھے لگو۔ ان ظالموں کی بات نہ مانو جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔‘‘ وہ کہنے لگے:’’تو تو جادو کے زیر اثر( ایسی باتیں کرتا ) ہے ورنہ تو ہم جیسا ایک انسان ہے۔ اگر تو واقعتاً سچا ہے تو کوئی معجزہ دکھا۔‘‘ صالح( علیہ السلام) نے فرمایا:’’ یہ ایک اونٹنی ہے جو اپنی باری پر پانی پئے گی اور تمہیں بھی ایک معین دن ہی پانی لینا ہوگا۔ اسے بے ارادے سے ہاتھ نہ لگاناورنہ تمہیں ایک عظیم دن کا عذاب گھیرلے گا۔‘‘

لیکن انہوں نے اس کو زخمی کردیا۔ پھر وہ جلد ہی نادم ہوگئے بالآخر ان کو عذاب نے آلیا۔ اس واقعہ میں بہت بڑی نشانی ہے مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔ بلاشبہ تیرارب ہی گالب نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ ‘‘ (الشعرائ:۲۶/۱۴۱ … ۹ ۱۵)

حضرت صالح علیہ السلام کی قوم ثمود کا رہائشی علاقہ حجاز اور شام کے درمیان حضر کا علاقہ ہے جسے مدائن صالح بھی کہا جاتا ہے ۔یہ علاقہ خلیج عقبہ کے مشرق میںواقع شہر مدین کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ قوم ثمود کے مکانات اس علاقے میں پہاڑوں میں کھدے ہوئے صاف نظر آتے ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-640

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor