Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ (عہد زریں۔641)

حضرت صالح علیہ السلام اور ثمود کاعلاقہ

عہد زریں (شمارہ 641)

ثمودبتوں کی پوجا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف حضرت صالح علیہ السلام کو پیغمبر اور واعظ بنا کربھیجا، ان کا معجزہ وہ اونٹنی تھی جو ان کے سامنے پتھر سے نکلی تھی۔ جب انہوں نے اسے قتل کردیا تو انہیں ایک کڑک دار آواز کے ساتھ ہلاک کردیا گیا۔حضرت صالح علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والے بچ گئے جو قوم کی ہلاکت کے بعد فلسطین کے علاقے رملہ میں چلے گئے، یہ قوی ترین قول ہے کیونکہ ان کے قریب زر خیز علاقہ یہی تھا۔ عرب لوگ اپنے جانوروں کو چرنے کی خاطر گھاس اور پانی کو زیادہ اہمیت دیتے تھے۔

لیکن حضرموت کے لوگ کہتے ہیں کہ وہ حضرموت جا کر رہنے لگے کیونکہ وہ اصلاً اس علاقے سے تعلق رکھتے تھے یا وہ احقاف والوں کی نسل سے تھے۔وہاں ایک قبر بھی ہے جسے وہ لوگ حضرت صالح علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں۔

 بعض لوگوں کا خیال ہے کہ قوم کی ہلاکت کے بعد بھی وہ اپنے علاقے ہی میں رہے۔ بعض کہتے ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ چلے گئے تھے اور پھر وہیں رہے حتی کہ فوت ہوئے اور ان کی قبریں کعبہ کے مغربی جانب ہیں۔

٭…٭…٭

Ehad-e-Zareen Naqsha-641

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor