Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں (شمارہ 650)

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں

(شمارہ 650)

جب ملاقات کے وقت اپنے بھائی کو سلام کرلیا اور (ذرا دیر کو) درمیان میں درخت یا پتھر یا دیوار کی آڑآ گئی، پھر اسی وقت دوبارہ ملاقات ہوگئی تو دوبارہ سلام کرے( ابودائود) یعنی یہ نہ سوچے کہ ابھی آدھا منٹ ہی تو سلام کو ہوا ہے، اتنی جلدی دوسرا سلام کیوں کروں۔

جب کسی کے گھر میں داخل ہو تو وہاں کے لوگوں کو سلام کرو۔ اور جب وہاں سے جانے لگو تو ان کو سلام کے ساتھ رخصت کرو۔( بیہقی) جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو گھر والوں کو سلام کرو۔ اس سے تمہارے اور گھر والوں کے لیے برکت ہوگی۔( ترمذی)

جب کوئی شخص کسی کا سلام لائے تو یوں جواب دو :

عَلَیْکَ وَ عَلَیْہِ السَّلامْ( ابودائود)

 مریض کی عیادت کی تکمیل یہ ہے کہ اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ دیا جائے اور تمہارے آپس میں سلام کی تکمیل یہ ہے کہ مصافحہ کرلیا جائے۔ (مسنداحمد) جب دومسلمان ملاقات کے وقت آپس میں مصافحہ کریں تو جدا ہونے سے پہلے ضرور ان کی بخشش کردی جاتی ہے۔( ترمذی)

 مجلس کے آداب

معلم انسانیت سرور کائناتﷺ نے فرمایا کہ :مجلسیں امانت کے ساتھ ہیں( یعنی مجلس میں جوباتیں سنیں ان کا دوسری جگہ نقل کرنا امانت داری کے خلاف ہے اور گناہ ہے(ابو دائود)

کسی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود نہ بیٹھ جائو، اور بیٹھنے والوں کو چاہئے کہ آنے والوں کو جگہ دینے کے لیے مجلس کشادہ کرلیں( بخاری)

 جب مجلس میں تین آدمی ہوں تو ایک کو چھوڑ کر دو آدمی آپس میں آہستہ سے باتیں نہ کریں، کیونکہ اس سے تیسرے کورنج ہوگا(بخاری) ( کسی ایسی زبان میں باتیں کرنا جس کو تیسرا آدمی نہیں جانتا وہ بھی اس حکم میں ہے۔)

 کسی شخص کے لئے حلال نہیں کہ دو شخصوں کے درمیان بغیر ان کی اجازت کے بیٹھ جائے( ترمذی)

 مجلس میں سب لوگ متفرق نہ بیٹھیں بلکہ مل مل کر بیٹھیں۔( ابودائود) جب کوئی مسلمان بھائی تمہارے پاس آئے تو جگہ ہونے کے باوجود اس کے اکرام کے لیے ذرا ساکھسک جائو۔(بیہقی)

ہر چیز کا سردار ہوتا ہے اور مجلسوں کی سردار وہ مجلس ہے جس میں قبلہ رو ہو کر بیٹھا جائے(طبرانی) عورتیں بھی اس کا خیال کریں ،جب کوئی عورت مجلس میں آئے تو اس کے لیے ذراسی کھسک جائیں۔

چھینک اور جمائی کے آداب

رحمۃ للعالمینﷺ نے فرمایا کہ:جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو چاہیے کہ الحمدللہ کہے۔

ترجمہ:سب تعریف اللہ ہی کے لیے۔

اور الحمدللہ سننے والا ساتھ جواب میں یرحمک اللہ کہے۔( بخاری)

ترجمہ: اللہ آپ پر رحمت فرمائے۔

اور چھینکنے والا: یھدیکم اللہ و یصلح بالکم کہے (بخاری)

ترجمہ:اللہ آپ کو ہدایت پر رکھے اور سب حالات سدھار دے۔

فائدہ چھینکنے والی عورت ہو تو یرحمکِ اللہ کاف کے زیر کے ساتھ کہے۔

ہمارے پیارے رسول اللہﷺ کو جب چھینک آتی تھی تو ہاتھ یا کپڑے سے چہرہ مبارک ڈھانک لیتے تھے اور چھینک کی آواز بلند نہ ہونے دیتے تھے۔(ترمذی)

اور حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ جب تم کو جمائی آئے تو منہ پر ہاتھ رکھ کر روک دو، کیونکہ (جمائی کے سبب منہ کھل جانے سے ) شیطان داخل ہوجاتاہے( مسلم)

لیٹنے اور سونے کے آداب

سرور دوعالمﷺ نے فرمایاکہ:اس طرح چت نہ لیٹو کہ ایک پائوں دوسرے پائوں پررکھا ہوا ہو۔( مسلم)

اوندھا ہو کر لیٹنا اللہ تعالیٰ کو پسندنہیں۔( ترمذی)

کسی ایسی چھت پر نہ سوئو جس پر( دیوار یا جنگلہ وغیرہ) کوئی رکاوٹ نہ ہو۔(ترمذی)

جب بستر پر جانے لگو تو اس کو جھاڑ لو۔ اور باوضو داہنی  کروٹ پرلیٹ جائو۔

 اور داہنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ لو( بخاری)

بلاشبہ آگ تمہاری دشمن ہے لہذا جب سونے لگو تو اس کو بجھا دیا کرو(بخاری) جب تم سونے لگو تو چراخ بجھا دو۔(ابودائود)

فرمایا رسول اللہﷺ نے جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نیند سے بیدار ہو تو ہرگز اپناہاتھ( پانی وغیرہ کے) برتن میں داخل نہ کرے، یہاں تک کہ اس کو تین مرتبہ دھولے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ رات بھراسکا ہاتھ کہاں رہا( بخاری)

 اوریہ بھی ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو کر وضو کرنے لگے تو تین بار اپنی ناک جھاڑ دے، کیونکہ شیطان اس( کی ناک) کے بانسہ میں رات گذارتا ہے (بخاری)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor