Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں (شمارہ 652)

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں

(شمارہ 652)

غسل خانہ میں پیشاب نہ کرو اس سے اکثر وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔ (ترمذی)

کسی سوراخ میں پیشاب نہ کرو۔( ابو دائود)

کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرو۔(ترمذی)

پاخانہ کرتے ہوئے آپس میں باتیں نہ کرو۔(مسند احمد)

پانی کے گھاٹوں پر، راستوں میں، سایہ کی جگہوں میں( جہاں لوگ اُٹھتے بیٹھتے ہوں)پاخانہ نہ کرو۔( ابو دائود)

بسم اللہ کہہ کر پاخانہ میں داخل ہو، بسم اللہ جنات کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم کی جگہوں کے درمیان آڑ ہے۔ (ترمذی)

لید اور ہڈیوں سے استنجاء نہ کرو۔( ترمذی)

 بعض وہ آداب جو عورتوں اور لڑکیوں کے لیے مخصوص ہیں:

مردوں سے علیحدہ ہو کر چلیں۔

 راستوں کے درمیان سے نہ گزریں بلکہ کناروں پر چلیں۔ (ابودائود)

چاندی کے زیور سے کام چلانا بہتر ہے( ابو دائود)

جو عورت شان( بڑائی) ظاہر کرنے کے لئے سونے کازیور پہنے گی تو اس کو( اس کی وجہ سے) عذاب ہوگا( ابو دائود)

عورت کواپنے ہاتھوں میں مہندی لگاتے رہنا چاہیے۔ ( ابودائود)

اوریہ بھی رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عورت کی خوشبو ایسی ہو جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو نہ آئے (یعنی بہت ہی معمولی خوشبو ہو۔(ابو دائود)

باریک کپڑا نہ پہنیں۔( ابو دائود)

 اگر دوپٹہ باریک ہو تو اس کے نیچے موٹا کپڑا لگائیں۔( ابودائود)

بجنے والا زیور نہ پہنیں۔(ابو دائود)

جوعورتیں مردوں کی شکل و صورت اختیار کریں ان پر اللہ کی لعنت ہے۔(بخاری)

اور رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہر گز کوئی (نامحرم) مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے اور ہرگز کوئی عورت سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ محرم ہو۔(بخاری)

متفرق آداب

اکڑا کڑ کر اتراتے ہوئے نہ چلو( قرآن شریف)

 کوئی مردوں اور عورتوں کے درمیان نہ چلے۔( ابو دائود)

اللہ تعالیٰ کو صفائی ستھرائی پسند ہے لہٰذا گھروں سے باہر جو جگہیں خالی پڑی ہیں ان کو صاف رکھا کرو (ترمذی)

عورتیں اندر گھر میں صفائی خود رکھیں اور باہربچوں سے صفائی کرادیا کریں۔

 اس گھر میں(رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتایا(جاندار کی) تصویریں ہوں ۔ (بخاری)

 جب کسی کا دروازہ کھٹکھٹائو اور اندر سے پوچھے کون ہے تویہ نہ کہو کہ میں ہوں(بلکہ اپنا نام بتا دو)( بخاری)

چھپ کر کسی کی بات نہ سنو(بخاری)

جب کسی کو خط لکھو تو شروع میں اپنا نام لکھ دو۔( ابو دائود)

جب کسی کے گھر جائو تو پہلے اجازت لے لو، پھر اندر جائو۔(بخاری)

 اورر اجازت سے پہلے اندر نظر بھی نہ ڈالو۔(ابو دائود)

تین بار اجازت مانگو اگر اجازت نہ ملے تو واپس ہو جائو۔ (بخاری)

اور اجازت لیتے وقت دروازہ کے سامنے کھڑے نہ ہوبلکہ دائیں یابائیں کھڑے رہو۔( ابودائود)

 اپنی والدہ کے پاس جانا ہو تب بھی اجازت لے کر جائو۔( مالک)

 کسی کی چیز مذاق میں لے کر نہ چل دو۔(ترمذی)

ننگی تلوار (جو نیام سے باہر ہو) دوسرے شخص کے ہاتھ میں نہ دو(ترمذی)(اسی طرح چاقو،چھری وغیرہ کھلی ہو کسی کو نہ پکڑاؤ،اگر ایسا کرنا پڑے تو اس کے ہاتھ میں دستہ دو،پھل کو اپنے ہاتھ میں رکھو اور خود بھی احتیاط سے پکڑو)

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor