Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں (شمارہ 588)

خواتین اسلام سے رسول اکرمﷺ کی باتیں

(شمارہ 588)

اسی لیے ارشاد فرمایا کہ جب کسی جگہ طاعون ہو توتم وہاں نہ جائو کیونکہ مرض ہم کو بھی لگ گیا، نہ وہاں جائو گے اور نہ ایسی خام خیالی میں مبتلا ہوگے۔

آٹھویں نصیحت: یہ فرمائی کہ اپنی بیوی بچوں پر اپنے اچھے اور عمدہ مال سے خرچ کرو، اس میں خصوصیت کے ساتھ ان لوگوں کو نصیحت ہے جو اہل وعیال کے ضروری اخراجات میں تنگی برتتے ہیں۔ حرام مال تو حاصل کرنا ہی حرام ہے لہٰذا اس کو اہل وعیال پر خرچ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جسے اللہ پاک حلال مال نصیب فرمائے اس کو بیوی بچوں میں اچھی طرح خرچ کرے، البتہ فضول خرچی سے پرہیز کرے اور گناہوں میں خرچ نہ کرے۔ بہت سے لوگ بچوں کی خوشنودی کے لئے گڑیاں اور تصویریں خریدلاتے ہیں اور بعض لوگ سب بیوی بچوں کو لے جا کر سینما دِکھاتے ہیں، یہ سب گناہ ہے، بس اللہ کی ہی رضاپیش نظر رہنی چاہیے اس کی رضامندی کی فکر میں رہتے ہوئے جو راضی ہوجائے بہتر ہے اور جو ناراض ہوجائے ہمارے ذمہ اس کا راضی کرنا نہیں، ہمارے ذمہ صرف اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے جو خالق و مالک ہے، اسی کے فرمان سے اسی کے قانون کے مطابق بیوی بچوں پر خرچ کرنا چاہئے۔

نویں نصیحت:

یہ فرمائی کہ اپنے گھروالوں کو ادب سکھانے میں کوتاہی نہ کرنا اور لاٹھی اُٹھا کر مت رکھ دینا جس کی وجہ سے وہ مطمئن ہو کر احکام خداوندی کو فراموش کردیں، مقصد یہ ہے کہ اپنے گھر والوں کو اللہ تعالیٰ کے احکام پر لگانے کی ہر وقت فکر رکھو۔ دین کے معاملہ میں ان کا خیال رکھنا، ان کو گوارا ہویا نا گوار،نمازیں پابندی سے پڑھوائو اور رمضان کے روزے رکھوائو، حرام کاموں سے بچائو ،گناہوں سے پرہیز کرائو، اخلاق وآدب سکھائو، اس بارے میں مار پیٹ کرنی پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کرو۔ ان کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ اگر ہم نے دین کے خلاف کام کیا تو پٹائی ہوگی۔ مقصد یہ نہیں کہ مارہی بجاتے رہا کرو بلکہ مقصد یہ ہے کہ دین پر ڈالنے سے غافل نہ ہو اور گھر والوں کو دین پر چلانا اپنی ذمہ داری سمجھو، اگر ذرا سی بھی غفلت کروگے تو وہ دلیر ہوجائیں گے، جب نافرمانی پر اُترآئیں گے تو کوئی بات نہیں مانیں گے۔

 بہت سے لوگ دنیا کے کام اپنے اہل وعیال سے بڑی سختی سے لیتے ہیں ان سے دنیا کا کوئی معمولی نقصان بھی ہوجائے تو سخت داروگیر کرتے ہیں

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor