Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

عجائب قدرت۔ 484

عجائب قدرت

(شمارہ 484)

قثا

 فارسی میں خیاروبادرنگ اور خیارزار کہتے ہیں، صاحب الفلاحہ کا قول ہے کہ اگریہ منظور ہو کہ اس کا ثمر بشکل انسان یا حیوان یا مرغ کے ہوتو جس صورت پر منظور ہو اس کا سانچہ تیار کرکے اس میں قثا کو ڈال دیں اور اس کا مہرہ بند کریں مگر مضبوط کہ اس میں غبار یا ہوا نہ جائے اور یہ بھی خیال رہے کہ قثا اپنی منبت سے جدا نہ ہونے پائے۔ پس جب وہ بڑھے گا اسی سانچہ کے موافق ہوجائے گا اور نیز یہ بھی لکھا ہے کہ جو عورت حیض سے ہواور ان کے درختوں میں جائے، ان کے پتے خشک اور درخت بے جان ہوجائیں گے اور ان کا میوہ تلخ ہوجائے گا۔ اسی طرح اگر اس کے تخم کو روغن کی بوپہنچے یہاں تک کہ جس ظرف میں روغن ہو یاکپڑا میں لگا ہواور اس پر اس کے تخم پڑجائیں تو ان کے ثمر کا مزہ تلخ ہوجائے گا اگر خیارزار کی درازی منظور ہو تو ایک برتن میں پانی بھر کر سرکشادہ چارانگل کے فرق سے اس کے پاس دانہ کو الٹا بوئیں پتا اور میوہ بکثرت پیدا ہوگا اگر اس کے تخم کو شہد اور دودھ میںبھگو کر بودیںتو شیریں ہوگا۔ شیخ رئیس کا قول ہے کہ اس کا میوہ کھانا سگ گریدہ کے حق میں مفید ہے اور نیز دافع تشنگی ہے اور اس کا سونگھنا حرارت کی زیادتی کا دافع ہے اس کا تخم پیشاب کرتا ہے اور رنگ رو کو صاف اور صفراوی حرارت کو دور کرتا ہے۔

 قرطم

 یعنی کڑھ … اس کاپھول کُسم ہے۔ شیخ رئیس کا مذہب ہے کہ اس کا تخم مصفی سینہ اور رنگ بدن کا نافع قولنج ہے اگر انجیر یا سرکہ میں ملا کر استعمال کریں مبہی ہے اور کاف اور بہق اور داد کو زائل کرتا ہے اور ابن ماسویہ سے صاحب اختیارات نے حکایت لکھی ہے کہ ان کے نزدیک مغزقرطم مسہل بلغم کا ہے اس طور پرکہ اس کا تخم پانی میں جوش دے کر اور زیت میں ملا کر صاف کر کے دس درم شکر سرخ اضافہ کریں اور دس درم سے بیس درم تک نوش کریں۔

 قطن

یعنی روئی یہ مشہور ہے اس کے پتوں کا شیرہ لڑکوں کو اسہال کی حالت میں پلاتے ہیں اور اس کی خاکستر دندان اور اس کی بوسیدگی کو نافع ہے اور یہ مجرب ہے اس کا پھل اگر سخت ہوتا ہے تو اس کا بنا ہوا کپڑہ بدن کو سخت کرتا ہے اور اگر نرم ہوتا ہے تو اس کی پوشاک بدن کو نرم کرتی ہے روئی دار کپڑے مشائخ یعنی بوڑھوں اور سرد مزاج والوں کو مفید ہیں۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor